کراچی،کرک اگین رپورٹ
کرک اگین خبر کی تصدیق، پاکستان کے شکار کے لئے آسٹریلیاکا نیا لیگ اسپنر آگیا۔آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کے لئے بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا ہے،کپتان پیٹ کمنز نے دوسرے لیگ اسپنر کو کنفرم کردیا ہے۔کپتان نے اعلان کیا ہے کہ کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے ایک لیگ اسپنر کو ڈیبیو کروایا جائے گا۔
کراچی ٹیسٹ کے لئے آسٹریلیا کا نیا پلان تیار،پٹاری سے نیا کھلاڑی نکال لیا
لیگ اسپنر مچل سویپسن کو ٹیسٹ کیپ پہنائی جائے گی۔نیتھن لائن پہلے ہی تجربہ کار اسپنر کے طور پر موجود ہیں۔پیٹ کمنز جمعہ کی صبح پریس میڈیا ٹاک کررہے تھے۔
پیٹ کمنز نے تصدیق کی ہے کہ کراچی کی پچ اسپنرز فرینڈلی لگتی ہے،ہم نے اپنے پیسر جوش ہیزل ووڈ کو باہر نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے،ان کی جگہ نوجوان رائٹ ہینڈ لیگ اسپنر سویپسن کو ٹیسٹ کیپ ملے گی۔اس طرح باقی ٹیم وہی ہوگی جس نے پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا،
کرک اگین نے 2 روز قبل ہی اپنے تجزیہ میں لکھا تھا کہ سویپسن کو ٹیسٹ کیپ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،اس طرح کرک اگین کا ایک اور تجزیہ درست ثابت ہوا ہے۔
ٹیم میں ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،مارنوس لبوشین،سٹیون سمتھ،کیمرون گرین،ایلکس کیری،ٹریوس ہیڈ،مچل سٹارک،پیٹ کمنز،نیتھن لائن اور مچل سویپسن ہونگے۔