کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل میں ایم ایس دھونی کو بڑا جھٹکا،راجستھان کی غیر متوقع جیت،نئی ہلچل۔ مچ گئی ہے۔آئی پی ایل 2021 میں راجستھان رائلز نے ااس سال کی اب تک کی ٹاپ ٹیم کو شکست دے کر ایک جانب سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے،یہی نہیں بلکہ اس نے 3 مزید ٹیموں کی نیندیں اڑادی ہیں اور فائنل 4 میں جانے کے لئے اپنے امکانات مزید روشن کر لئے ہیں۔
ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں چنائی سپر کنگز نے پہلے کھیل کر4 وکٹ پر 189 رنزبنائے۔بھارتی کرکٹ کی سب سے مہنگی لیگ میں ہفتہ کی رات کا میچ بڑا کرکٹ میچ تھا،اس کا نتیجہ بڑی کرکٹ بریکنگ نیوز کے طور پر آیا۔یہ آج کی کرکٹ کی تازہ ترین اور بڑی نیوز بن گئی۔سپر کنگز کے لئےسنچری بنانے والےرتو راج جیکوارڈ کے لئے یہ سیاہ دن تھا کہ ایک بڑی اور یاد گار سنچری بھی ان کو راحت نہ دے سکی۔ٹی 20 فارمیٹ میں سنچری بڑا کرکٹ کارنامہ ہوتا ہے۔،وہ 101 پر ناقابل شکست گئے۔راہول تیواتیا نے 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔
جواب میں ایک بڑے ہدف کا تعاقب مشکل تھا،شکست کا خوف ایونٹ سے باہر جانے کا راستہ تھا۔اس کے باوجود راجستھان رائلز نے مقابلہ کیا،یشیوان نے 50 رنزبنائے جب کہ شوام ڈابے نے 64 رنزکی فاتحانہ اور ناقبل شکست اننگ کھیلی۔فاتح ٹیم نے 190رنزکا ہدف صرف 3 وکٹ پر 15 گیندیں قبل پورا کرلیا۔ایم ایس دھونی الیون کے لئے یہ ایک ناقابل شکست نتیجہ تھا۔میچ سے قبل وہ 18 پوائنٹس کے ساتھ 8 ٹیموں میں پہلے نمبر پر تھے۔
راجستھان رائلز ٹیم نے میچ 7 وکٹ سے جیت کر12 میچز میں 10 پوائنٹس کرلئے ہیں۔اس کی پوزیشن چھٹی ہے اور اس کی مبہم سی امیدیں اگر مگر کے ساتھ باقی ہیں ۔شکست کے باوجود دھونی کی ٹیم پہلے اور دہلی کیپٹلز بھی 18 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔