Image Source : Twitter
کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل 2021،کوہلی الیون ٹاپ 2 سائیڈز سے باہر،حیران کن شکست ۔ایسا بھی ہوتا ہے،بعض اوقات گری پڑی ٹیم ٹاپ لیول سائیڈ کو وہاں جاکر شکست دیتی ہے کہ اس جیت سے اسے تو کوئی فائدہ نہیں ہوتا،البتہ ہارنے والی سائیڈ کو اپنی اوقات یاد آجاتی ہے،۔ایسا ہی ایک منظر بدھ کی شب ابو ظہبی میں دیکھنے کو ملا جب آئی پی ایل ٹیبل کی ٹاپ سائیڈز میں جانے والی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کو سن رائزرز نے ہرادیا،اتفاق سے سن رائزرز حیدر آباد ٹیم فائنل فور کی ریس سے باہر ہے۔13 ویں میچ میں محض تیسری جیت اپنے نام کر سکی ہے۔
ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز 7 وکٹ پر 141 ہی اسکور کرسکی۔جیسن رائے نے 44 اور کپتان کین ولیمسن نے 31 کی اننگز کھیلیں۔ہرشل پٹیل نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔جواب میں رائل چیلنجرز بنگلور کی پھونک شروع ہی میں نکل گئی۔کپتان ویرات کوہلی صرف 5 رنزہی کرسکے۔گلین میکسویل 40 ہی کرسکے،ٹیم اختتامی لمحات میں نبض کو کنٹرول نہیں کرسکی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 137 تک فل سٹاپ لگاگئی۔یوں سن رائزرز 4 رنز سے جیت گئے۔آئی پی ایل 2021،کوہلی الیون ٹاپ 2 سائیڈز سے باہر،حیران کن شکست۔
اس شکست کے ساتھ ہی کوہلی الیون ٹاپ 2 سائیڈز میں شامل ہونے سے باہر ہوگئی ہے ۔اس کے 13میچزمیں 16 پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ دہلی 20 اورچنائی سپر کنگز 18 کے ساتھ آگے ہیں،ابھی ان کے بھی میچز باقی ہیں۔پھر نیٹ رن ریٹ اتنا اچھا ہے کہ کوہلی کی ٹیم آئی پی ایل کی ٹاپ 2 بہترین سائیڈ سے باہر ہوگئی ہے۔