دبئی،کرک اگین رپورٹ
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 میں شامل ٹیموں کے اسکواڈز میں تبدیلی کی دیڈ لائن بڑھادی ہے۔اس طرح پاکستان سمیت ایونٹ کے سپر 12 کی ٹیمیں 15 اکتوبر تک کسی بھی نوعیت کی تبدیلی کرسکتی ہیں۔
آئی سی سی نے سابقہ ڈیڈ لائن 10 اکتوبر تک مقرر کی تھی۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت متعدد ٹیموں نے اپنے اعلان کردہ اسکواڈ کا نقشہ ہی بدل ڈالا ہے۔ابھی سلسلہ یہاں رکا نہیں ہے،۔آئی سی سی نے اس میں 6 روز کی توسیع کردی ہے۔اس طرح اب 15 اکتوبر کی رات 12 بجے تک یو اے ای ٹائم کوئی بھی ٹیم اپنے اسکواڈ کو ایک بار پھر آگے پیچھے کرنے کی مجاز ہوگی۔اس کا اطلاق ان ٹیموں پر ہوگا جو ورلڈ ٹی 20 کپ سپر 12 کے دوسرے مرحلہ میں شریک ہیں۔
نتیجہ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو فائدہ ہوسکتا ہے،اسے اپنے آل رائونڈر ہردک پانڈیا کی فٹنس کا انتظار ہے۔سلیکٹرز اس کے لئے 15 اکتوبر تک انتظار کریں گے۔پانڈیا انجری مسائل کا شکار ہیں۔
پاکستان کے بعد ایک اور ملک بھی ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ میں تبدیلی کرگیا،اہم پلیئرشامل
آئی سی سی کی جانب سے اس چھوٹ کے بعد پاکستان میں ابھی بھی کسی کو کسی پلیئر سے کوئی مسئلہ ہے تو کوئی ایشو نہیں۔پی سی بی موجود ہے اور اس کے چیف سلیکٹر محمد وسیم ایک اور پالیسی بیان ریکارڈ کروادیں گے۔نتیجہ میں ایک کیا،کئی پلیئرز تبدیل ہوجائیں گے۔کسی کو کسی کے حق میں آواز بلند کرنی ہے تو وہ کرے۔ایسا پہلی بار تھوڑا ہوگا۔
Image:insidesport