سائوتھمپٹن،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
انگلش ٹیم نے گزشتہ 2 میچزکا تجربہ سامنے رکھا،ٹاس جیتا،جھٹ پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا،اور درست کیا،اس لئے کہ پہلے 2 میچزمیں 198 اور 170 رنزکے جواب میں بعد کی بیٹنگ ناکام گئی تھی اور ٹیم 50 و 49 رنز سے دونوں میچز ہاری تھی۔میزبان ٹیم نے بھارت کا کلین سوئپ کا خواب بکھیر دیا،کوہلی پھر کاہلی میں تبدیل ہوگئے،کاہلی سے دامن نہ چھڑواسکے،انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد میچ 17 رنز سے جیت لیا،جوس بٹلر کی آفیشل کپتانی میں یہ پہلی جیت ہے۔
سائوتھپمٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے وآخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ میں7 وکٹ پر 215 رنزکا محفوظ ٹوٹل سجایا۔ڈیوڈ میلان کی 39 بالز پر 77 رنزکی دھواں دھار اننگ تھی۔لیام لونگسٹن نے 29 بالز پر 42 کئے۔ہرشل پٹیل 35 رنزکے عوض 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔
پاکستان کی پہلی آزمائش،سری لنکا کا وارم اپ میچ کے لئے ٹیم کااعلان
جواب میں بھارت کی اننگ بھی جادوئی تھی۔کہاں 13 رنزپر 2 اور 31 پر 3 آئوٹ،کہاں 150 رنز تک بھی 3 آئوٹ۔30 بالز پر 66 رنزدرکار تھے،سیٹ بیٹرز موجود تھے،انگلش بائولرز بد حواس تھے۔ایسے میں سوریا کمار یادھیو نے کیریئر کی پہلی سنچری جڑدی۔19 واں میچ کھیلنے رائٹ پینڈ بیٹر نے اچھی بینڈ بجادی،یہاں انگلینڈ نے اگلے 23 رنزمیں 3 وکٹیں اڑاکر بھارت کا جادو ختم کیا۔
کپتان روہت شرما 11 کرسکے تو اس سے برا سلوک ویرات کوہلی کے ساتھ ہوگیا،وہ بھی 11 ہی کرگئے اور مسلسل ناکامیوں میں پھنسے ہیں۔رشی پنت ایک ہی کرسکے۔سری یاس ایئر نے 28 بنائے۔5 چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے سنچری کرنے والے سوریا کمار یادھیو موجود تھے۔بھارت فتح سے دور ہورہا تھا،اب ہدف 12 بالز پر 41 اسکور کا بچا تھا۔ایسے میں سوریا نے پھر ڈرامہ کردیا۔انگلش آل رائونڈرمعین علی کو پے درپے شاٹس لگاکر سنسنی پھیلادی۔9 بالز پر 25 رنز باقی تھے کہ معین علی نے ایک ڈاٹ بال کرواکر اگلی گیند پر سوریا کو فل سالٹ کے ہاتھوں کیچ کروایا،یوں 55 بالز پر 14 چوکوں اور 6 چھکوں سے سجی 117 رنزکی اننگ تمام ہوئی۔یہ بھارت کے لئے روہت شرما کے بعد دوسرا بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔بھارت کو آخری اوور میں 21 رنزکی ضرورت تھی،19 ویں اوور میں 20 رنزبنالئے گئے تھے۔
کرس جارڈن نے آخری اوور تگڑا کیا۔نتیجہ میں بھارتی اننگ 20 اوورز میں 9وکٹ پر 198رنز تک محدود رہی۔یوں میزبان ٹیم کلین سویپ شکست سے بچ گئی،بھارت کلین سویپ تو نہ کرسکا،سیریز 1-2 سے جیت گیا۔انگلینڈ کے ریسی ٹوپلی نے22 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ڈیوڈ ویلی اور کرس جارڈن نے 2،2 آئوٹ کئے۔