| | | | | | | | | | | |

پاکستان کی تیسری پوزیشن چھن گئی،جنوبی افریقا کی ورلڈکپ ٹکٹ دائو پر

دبئی،میلبورن،جوہانسبرگ:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی تیسری پوزیشن چھن گئی،جنوبی افریقا کی ورلڈکپ ٹکٹ دائو پر۔ڈومیسٹک ٹی20 لییگز نےا نٹرنیشنل کرکٹ کو داغدار کردیا۔جنوبی افریقا نے اس کے پیچھے اپنے ملک کی ورلڈکپ میں براہ راست انٹری مشکلات میں ڈال دی ہے۔خطرہ پیدا ہواہے کہ وہ براہ راست بھارت کا ٹکٹ نہ لے سکے اور اگلے سال ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلتا دکھائی دے۔ادھر آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کردی ہے۔بھارت نے پاکستان سے تیسری پوزیشن واپس چھین لی ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ،پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

واقعہ یہ ہے کہ جنوبی افریقا نے اس سال کے آخراور اگلے سال کے شروع میں ٹیسٹ اور محدود اوورز سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایک روزہ میچز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔کرکٹ جنوبی افریقا نے کرکٹ آسٹریلیا سے درخواست کی تھی کہ جنوری 2023 میں شیڈول 3 ایک روزہ میچز کو کسی اور ماہ میں ری شیڈول کرے کیونکہ اس کے ملک میں ٹی 20 فارمیٹ کا نیا ڈومیسٹک ایونٹ شروع ہونا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے جواب میں تصدیق کردی ہے کہ مئی 2023 تک ونڈو موجود نہیں ہے،اس لئے سیریز ری شیڈول نہیں ہوسکے گی۔نتیجہ میں جنوبی افریقا نے سیریز ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اپنے 3 میچزکے 30 پوائنٹس آسٹریلیا کو دینے پر حامی بھرلی ہے۔

اس وقت ورلڈکپ سپر لیگ میں جنوبی افریقا کے 13 میچز کے بعد 4 فتوحات کے ساتھ ٹیبل پر 11 واں نمبر ہے۔اس طرح اس کا براہ رست ٹکٹ حاصل کرنا مشکل امر ہوگا۔اس کی باقی سیریز بھی سخت ممالک کے خلاف رہ گئی ہیں۔

ادھر آئی سی سی نے بدھ کو ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے پر  وہ 105  ریٹنگ سے 108 ریٹنگ پر آگیا،یوں اس کی پوزیشن تیسری ہوگئی ہے۔پاکستان 106 ریٹنگ کے ساتھ اب چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ بھارت اور انگلینڈ کی ون ڈے سیریز اضافی بنیادوں پر ہے۔یہ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ نہیں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *