لاہور،برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے نیزہ بازی جسےجویلین تھرو کہتے ہیں،نے گولڈ میڈل جت لیا۔اتوار اور پیر کی درمیانی انہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا،اس دوران انہوں نے ریکارڈ تھرو کیا۔اہم بات یہ ہے کہ اس فتح پر پورا پاکستان جھوم اٹھا۔
ویسٹ انڈیز کو 5 ویں ٹی 20 میں شکست،بھارت پھر فاتح
پاکستان نے یہ دوسرا گولڈ میڈل جیتا ہے،برمنگھم کان ویلتھ گیمز میں اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
آدھی رات کو جہاں صدرمملکت سے لے کر ہر اہم شخصیت نے مبارکباد دی،وہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی جاگ رہے تھے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے شاندار انداز میں مبارکباد دی،انہوں نے ارشد کی فٹنس کو سامنے رکھا اور زخمی ہونے کو یاد کیا،کہا ہے کہ
جسم ٹوٹا ہوا تھا ،پر ہمت ہمالیہ سے بھی بلند تھی۔
پاکستانی کپتان نے لکھا ہے کہ سلیوٹ یو مائی برادر۔پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد۔
پاکستانی کھلاڑی شرجیل خان کہتے ہیں کہ کیا شاندار پرفارمنس ہے۔ہمیں آپ پر فخر ہے۔فواد عالم نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے کیا حاصل کیا ہے۔فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کیا تم سب کو پاکستان کے گیت کا انتظار ہے۔سب سے اونچا جھنڈا ہمارا ہے۔مجھے ارشد ندیم پر فخر ہے،اس نے یہ جھنڈا اونچا کردیا ہے،صرف پاکستان کے لئے۔
آسٹریلیا میں ہسپتال میں گھٹنوں کے آپریشن کے بعد موجود پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے لکھا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد،اللہ اور کامیاب کرے۔سابق کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے کہا ہے کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔پاکستانی بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے شاعرانہ مبارکباد دی ہے۔
انجری کے باوجود اتنی شاندار پرفارمنس اور آپ کی جیت نے یہ شعر یاد کروا دیا۔
تندی بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اْڑانے کے لئے