ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری 3 میچزکی سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کو اپنی دوسری اننگ سے قدرے بہتری کے ساتھ دلچسپ بنادیا ہے۔ انگلینڈ کیلئے 297رنزکا ہدف سیٹ کیا ہے جو سپن ٹریک پر میچ کی تیسری شام اور اگلے روز آسان نہیں ہوگا۔
ملتان میں پاکستانی ٹیم کھیل ختم ہونے سے قریب 47 منٹ قبل 221 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔اننگ کی اہم بات 9 ویں وکٹ پر بننے والی 65 رنزکی قیمتی شراکت تھی۔سلمان علی آغا اور ساجد خان نے یہ کام کیا،ورنہ ایک موقع پر پاکستان کی 8 وکٹیں 156 پر باہر تھیں،ان کی وجہ سے 221 رنزہوگئے۔75 رنزکی سبقت کے ساتھ پاکستان کو 296 رنزکی برتری ملی۔سلمان آغا 63 اور ساجد خان 22 رنزبناگئے۔اس سے قبل محمد رضوان 23۔سعود شکیل 31 اورکامران غلام 26 کرسکے۔شان مسعود 11 اورصائم ایوب 22 جبکہ عبد اللہ شفیق 4 رنزبناسکے۔
بال ٹیمپرنگ کے بعد اب بال ٹینڈنگ شروع،پاکستانی وکٹیں فوری گرنے لگیں
انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 66 رنز دے کر 4 اور جیک لیچ نے 67 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔انگلش ٹیم پاکستان کے 366 رنزکے جواب میں آج صبح 291 رنزپر آئوٹ ہوگئی تھی۔