| | |

ایک بڑے ملک کا بڑا کرکٹرمیچ فکس کرتے پکڑا گیا،7 الزامات

 

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایک دن امپائر ،اگلے روز انٹرنیشنل کرکٹر معطل۔الزامات میچ فکسنگ سمیت کہیں بڑے اور دنیا بھر کی متعدد لیگز پر داغ بن گئی۔

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایک دن امپائر ،اگلے روز انٹرنیشنل کرکٹر معطل۔الزامات میچ فکسنگ سمیت کہیں بڑے اور دنیا بھر کی متعدد لیگز پر داغ بن گئی۔

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈیون تھامس کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، ان پر انسداد بدعنوانی کوڈ کے تحت سات الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں ان پر میچز کو فکس کرنے کی سازش شامل ہے۔

تھامس، جنہیں دبئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف آئندہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، اس کے پاس جواب دینے کے لیے 14 دن کا وقت ہے۔ 34سالہ تھامس کے خلاف تین فرنچائز پر مبنی ٹورنامنٹس میں سنگین الزامات ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)، ابوظہبی ٹی 10 اور کیریبین پریمیئر لیگ میں فراڈ شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *