ڈھاکا۔کرک اگین رپورٹ ۔ ڈھاکا سے پاکستان کرکٹ کو ملی آج بڑی سزا،بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز جیت گیا ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
ڈھاکہ سے پاکستان کو بڑی کرکٹ سزا ملی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی بار ایک سے زائد میچز یعنی تین میچز کی سیریز جیت لی ہے۔ ایسا پہلی بار تاریخ میں ہوا ہے۔ پاکستان بنگلہ دیش میں مسلسل دوسرا ٹی 20 میچ ہار گیا ہے اور یوں تین میچز کی سیریز بھی ہار دی ہے۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو رنز سے شکست دی۔
اس بار ٹاس پاکستان نے جیتا اور پہلے بولنگ کا فیصلہ بھی کیا لیکن مقدر کا فیصلہ نہ کر سکا ۔مقدر اور تقدیر کے فیصلے کہیں اور ہوا کرتے ہیں اور لکھے ہوئے فیصلے کہیں اور ہوا کرتے ہیں۔
پاکستان نے ابرار احمد کو باہر بٹھایا اور احمد دانیال کو ٹی 20 انٹرنیشنل کیپ پہنائی ۔پاکستانی بولرز نے اچھا آغاز کیا، جب بنگلہ دیش کی ابتدائی چار وکٹیں 28 کے مجموعے پر پویلین پہنچا دیں۔محمد نعیم 3،پرویز حسن 13،کپتان لٹن داس 8 اور توحید صفر پر چلے گئے ۔
ایک مضبوط اور بڑی ٹیم کی طرح بنگلہ دیش کے دو کھلاڑیوں جا کر علی اور مہدی حسن مرزا نے کلاس دکھائی اور بڑی سمجھداری سے اپنی ٹیم کے سکور کو آگے پہنچایا اور پانچویں وکٹ پر سکور 81 تک لے گئے۔ یہیں سے انہیں وہ بنیاد ملی جس سے انہیں آخری اوور میں سکور بٹورنے کا موقع ملا۔مہدی حسن 33 اور جاکر علی 55 کرکے اپنی ٹیم کو 20 اوور پورے کھلا گئے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔جاکر علی نے 5 چھکے اور ایک چوکا لگایا ۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے چار اوور میں 17رنز دے کر دو اور ڈبیو کرنے والے احمد دانیال نے چار اوورز میں 23رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔عباس آفریدی کو 37 رنز کے عوض 2 وکٹیں ملیں۔
پاکستان کی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔ 15 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔جی ہاں۔ پانچ کھلاڑی 15 کے سکور پر آؤٹ ہو گئے۔خوش قسمت ترین کھلاڑیوں میں صائم ایوب ایک،محمدحارث اور حسن نواز صفر پر گئے۔محمد نواز بھی صفر پر گئے۔فخر زمان 8 پرگئے۔سلمان علی آغا اور خوشدل شاہ نے وکٹوں کو روکنے کی کوشش کی۔کلاس اور کپتانی کسی کو بنانے یا مقرر کرنے سے نہیں آتی ۔30 کے مجموعے پر سلمان علی آغا بھی چلے گئے۔ یہ پاکستان کا چھٹا نقصان تھا۔ موصوف 23 بال کھیل گئے اور صرف نو رنز کر سکے ۔
پاکستان کو ساتواں نقصان 47 کے سکور پر ہوا، جب خوش دل شاہ آئوٹ ہوئے۔ وہ 13 کرسکے ۔فہیم اشرف اور عباس آفریدی نے گرتی ہوئی دیواروں کے آگے تھوڑا بندھ باندھنے کی کوشش کی۔پاکستان کو 8واں نقصان 88 کے سکور پر ہوا جب عباس آفریدی 19 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔فہیم اشرف نے امیدیں باقی رکھیں۔ پاکستان کو آخری 3 اوورز میں 37 رنز درکار تھے ۔پھر 12 بالز پر 28 کی ضرورت رہ گئی۔فہیم اشرف نے 19 عیں اوور میں اپنی ففٹی مکمل کر لی اور پاکستان کو ایسا لگا، جیت کے قریب ہے۔ سات گیندوں پر 13 رنز رہ گئے تھے کہ وہ 19 ویں اوور کی آخری گیند پر 51 رنز بنا کربوی کلین بولڈ ہو گئے۔ میچ مزید سنسنی خیز ہو گیا۔پھر پاکستان 19.2 اوورز میں 125 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا اور بنگلہ دیش نے 8 رنز سے یہ میچ جیت لیا اور تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔شریف الاسلام نے 17 رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔
