دبئی،کرک اگین رپورٹ
دبئی میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے ایک بڑی میٹنگ ہوئی اور ہونے جا رہی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے متعلق فیصلہ ہونا ہے لیکن اسی دوران پاکستان نے بھارت کو ایک بڑا دھکہ دے دیا ہے ۔
پاکستان انڈر 19 نے ایشیا کپ انڈر 19 کے پہلے میچ میں بھارت کو رنز کی بڑی شکست سے دوچار کیا ہے ۔دبئی میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیل کر 7 وکٹ پر 281 رنز بنائے۔ خاص بات اوپنرز عثمان خان اور شاہزیب خان کی شاندار شراکت تھی، جنہوں نے 160 رنز جوڑے ۔عثمان خان تو 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن شاہزیب خان کی شاندار بیٹنگ جاری تھی۔انہوں نے 147 بالز پر 159 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 10 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے ۔
جواب میں بھارتی اننگز شروع سے ہی دباؤ کا شکار رہی۔ جلد وکٹیں گرنے کے بعد اننگز نہ سنبھل سکی اور پوری ٹیم اوورز47.1 میں 238 بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔آخر میں بھارت کے انعام نے 30 رنز کے ساتھ مزاحمت کی ۔پاکستان نے میچ 43 رنز سے جیت لیا ہے۔ بھارت کی جانب سے نکل کمار نے 67 رنز کئے۔پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 3 وکٹیں لیں۔