احمد آباد ،کرک اگین رپورٹ
کرک اگین تجزیہ سچ،ورلڈکپ 2023 کا دھماکہ دار اپ سیٹ ،کیویز فاتح
کرک اگین تجزیہ،پیش گوئی 100 فیصد سچ۔نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو بڑی شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا دھماکہ دار آغاز کیا ہے۔ایک بڑے اپ سیٹ کے ساتھ کرکٹ کا 13 واں ورلڈ کپ بھارت کے شہر احمد آباد میں شروع ہوا ہے۔
بلیک کیپس نے سلسلہ 2019 ورلڈ کپ فائنل سے جوڑا ہے جو ٹائی تھا،سپر اوور ٹائی تھا لیکن اس بار انگلینڈ ٹیم کی ٹائیاں اتر گئیں ۔283 رنز کا ہدف ہنستے کھیلتے 37 ویں اوور میں پورا ہوا وہ بھی صرف ایک وکٹ پر۔
انگلینڈ کو پہلی کامیابی ول ینگ کی صفر پر مل گئی لیکن اس کے بعد ڈیون کونوے اور راچن رویندرا نے مار مار کر بھون دیا۔دونوں کی ڈبل سنچری شراکت ۔دونوں کی سنچریاں تھیں۔82 گیندیں باقی تھیں ۔
راچن رویندرا نے 82 بالز پر ورلڈکپ کی اپنے ملک کیلئے تیز سنچری کی۔کونوے 152 اور روندرا 122پر ناقابل شکست لوٹے۔دونوں میں دوسری وکٹ پر263 کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ بہتر رہا۔انگلش ٹیم کی پوری اننگ دبائو میں تھی۔یہی وجہ ہے کہ 50 اوورز کی بیٹنگ میں 9 وکٹ پر 282 رنز بن سکے۔جوئے روٹ کے 77 رنز کے سوا کوئی بھی ففٹی نہ کرسکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 48 رنز کر3 وکٹ لیں۔