| | | |

بنگلہ دیش کیلئےقدرے سکون،بھارت کا ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے صاف انکار

ممبئی،ڈھاکا:کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش کیلئےقدرے سکون،بھارت کا ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے صاف انکار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت نے بنگلہ دیش میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی لینے سے انکار کردیا ہے۔آئی سی سی کے رابطہ کرنے اور پیشکش کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس کی میزبانی سے یکسر انکار کیا ہے۔

بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی اور خراب حالات کے باعث اس سال اکتوبر میں شیڈول ویمنزز ٹی 20 ورلڈکپ خطرے میں ہے۔آئی سی سی نے دس روز قبل کہا تھا کہ ہم ایک ہفتہ میں مقام بدل دیں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی نے رابطہ کیا تھا لیکن میں نے یکسر انکار کیا،ہمارے ہاں مون سون سیزن ہے،اس کے علاوہ اگلے برس ہم ویمنز ون ڈے ورلڈکپ کے میزبان ہیں۔ہر سال آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی مممکن نہیں ہے۔

بھارت کیلئے بنگلہ دیش کی سیریز اہم ہے جو 19 ستمبر سے شیڈول ہے۔بنگلہ دیش نے تاحال ہم سے رابطہ نہیں کیا،وہ بھی کرسکتے ہیں ورنہ ہم کرلیں گے۔19 ستمبر سے بھارت بنگلہ دیش کےخلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچزکی سیریز کھیلے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *