جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ
جنوبی افریقا ٹی 20 لیگ جاری ہے،آغاز کے دوسرےہی روز ایک کیچ نے عالمی شہرت اختیار کرلی۔یہ کیچ کسی کھلاڑی نے نہیں پکڑا بلکہ ایک کرکٹ فین کی جانب سے لیا گیا تھا۔
جوہانسبرگ اور ڈربن کے میچ میں بیٹر کی جانب سے کھیلا گیا شاٹ اونچا تھا،تیز تھا اور سیدھا بائونڈری سے باہر فینز کے اوپر سے ہوتا ہوا ایک بلڈنگ کی دیوار سے باہر جارہا تھا کہ ایک کرکٹ فین نے فضا میں جمپ لگاکر بائیں ہاتھ سے کیچ پکڑلیا۔ساتھ کھڑا پولیس اہلکار بھی تالیاں بجانے پر مجبور ہوگیا۔
بابر اعظم سٹمپ آئوٹ یا ناٹ آئوٹ،فینز برہم،فیصلہ بھی گھر سے
یہ کیچ کسی کھلاڑی کی جانب سے نہ تھا لیکن یہ کیچ کسی بھی کھلاڑی کے کیچ سے بڑھ کر تھا۔کہاجارہا ہے کہ ٹی 20 تاریخ کے فینز کیچ میں یہ سب سے بہترین کیچ ہوگا۔
ایونٹ کا دوسرا میچ جوہانسبرگ نے ڈربن کے خلاف 16 اسکور سے جیت لیا ہے۔فاتح ٹیم نے 6 وکٹ پر 190 رنزبنائے،ناکام ٹیم 174 اسکور تک محدود ہوگئی۔