ٹرینڈاڈ۔کرک اگین رپورٹ۔سنچری ایسے بنتی،ہدف اتنا سیٹ ہوتا،شائی ہوپ نے بابر اینڈ کمپنی کو بتادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ایک روزہ ون ڈے سیریز میں بڑی اجتماعی تبدیلی کے ساتھ سامنے آئی ہے۔وکٹیں گریں یا رن اوسط کم ہو،ایک منجھی ہوئی ٹیم کی طرح صورتحال کنٹرول کرتی ہے۔
ٹرینڈاڈ میں تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں کہاں 31 ویں اوور میں 113 پر 4 آئوٹ اور کہاں پھر پورے 50 اوورز کھیل کر 6 وکٹ پر294 رنز۔
پاکستان نے فیصلہ کن ون ڈے میچ کا ٹاس جیتا اور پہلے بائولنگ کا انتخاب کیا۔میزبان ٹیم کو اچھا آغاز نہ ملا،برینڈن کنگ 5 رنزبناکرنسیم شاہ کا شکار بنے،سلمان آغا نے کیچ لیا۔57 کے سکور پر ایون لیوس 37 رنزبناکر ابرار احمد کی بال پر کیچ ہوئے۔68 پر کارٹے 17 رنزبناکر ابرار کے ہاتھوں پویلین لوٹے۔کپتان شائی ہوپ موجود تھے لیکن ساتھ کوئی نہ تھا۔شرفین ردرد فرڈ 15،روسٹن چیز 36 اور موٹی 5 کرسکے۔42 ویں اوور میں 184 پر 6 وکٹ کے بعد بھی شائی ہوپ امیدوں کا مرکز بنے رہے۔انہوں نے پھر ہاتھ کھولے۔ان کے ساتھ جسٹن گریوز صرف اس لئے تھے کہ وکٹیں نہ گریں۔
ویسٹ انڈین کپتان نے 47 ویں اوور میں 82 بالز پر سنچری مکمل کی۔کیریئر کی 18 ویں،پاکستان کے خلاف دوسری،ویسٹ انڈیز کیلئے اوو آل تیسرے زیادہ ون ڈے سنچری بنانے والے بیٹر بنے۔
ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹ پر 294 رنزبنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 295 رنزکا ہدف دیا۔شائی ہوپ 120 رنز پر اورگریو43ز رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔دونوں نے49 بالز پر 110رنزکی ناقابل شکست شراکت بنائی۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے72 رنز اور ابرار احمد نے34 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔حسن علی کو 60 رنزکی مار پڑی۔
