اسلام آباد ،کرک اگین رپورٹ
وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے اور ممکنہ دھرنے کا پاکستان کرکٹ پر پہلا بڑا اثر۔ایک سیریز کے باقی میچز ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کی مشاورت سے پاکستان شاہینز سری لنکا اے سیریز کے آخری دو 50 اوورز کے میچز وفاقی دارالحکومت میں سیاسی سرگرمیوں کے باعث ملتوی کر دیے ہیں۔ دونوں بورڈ نئی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے لیے باہمی تعاون کریں گے۔
آخری 2 میچز بدھ اور جمعہ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے۔