سڈنی،لاہور۔کرک اگین رپورٹاہم میچ سے ایک روز قبل آسٹریلیا حکومت نے افغانستان کو آئی سی سی ایونٹ سئے باہر کرنے کا مطالبہ کردیا،بریکنگ نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔آسٹریلوی حکومت نے عالمی کرکٹ کی گورننگ باڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین کے ساتھ ملکی حکومت کے سلوک پر افغانستان کو عالمی کرکٹ کے کھیل کے اعلیٰ درجے یعنی بڑے ایونٹس سے باہر کر دے۔
ایسے وقت میں یہ مطالبہ آی ایے کہ جب آسٹریلیا پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے افغانستان سے کھیلنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اسسٹنٹ وزیر برائے خارجہ امور ٹم واٹس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر زور دیا کہ وہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے خلاف اپنے قوانین کا نفاذ کرے۔کرکٹ آسٹریلیا جمعہ کو لاہور میں ہونے والے کھیل کا بائیکاٹ نہیں کرے گا لیکن اس سے قبل 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے اور خواتین پر کھیل کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کے بعد افغانستان کے خلاف دو طرفہ سیریز منسوخ کر دی تھی۔ یہ اتنے سالوں میں چوتھا موقع ہوگا جب آسٹریلیا اور افغانستان آئی سی سی کے زیر انتظام کسی ٹورنامنٹ میں کھیلے ہیں۔آئی سی سی کے اپنے قوانین یہ واضح کرتے ہیں کہ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کو خواتین کی کرکٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ آئی سی سی کو افغانستان کرکٹ حکام کے خلاف اپنے قوانین نافذ کرنے چاہئیں۔ہم افغانستان میں جاری صورتحال کونئے معمول بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔
آئی سی سی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، آئی سی سی افغانستان کی صورت حال سے قریبی طور پر منسلک ہے اور اپنے اراکین کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔