کولمبو،کرک اگین رپورٹ
بھارت کا ایک آدمی سری لنکا کرکٹ کو تباہ کررہا ہے،رانا ٹنگا نے نام بتادیا،پاستان بھی غور کرے۔سری لنکا کے لئے 1996کا ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ارجنا راناٹنگا نے الزام لگایا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ سری لنکن کرکٹ کو درپیش مسائل کے ذمہ دار ہیں۔رانا ٹنگا نے الزام لگایا کہ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے عہدیداروں کے ساتھ قریبی تعلق نے ایسی صورتحال پیدا کردی ہے جہاں وہ بی سی سی آئی کے تابع ہوں۔
ایس ایل سی حکام اور جے شاہ کے درمیان تعلق کی وجہ سے وہ (بی سی سی آئی) اس تاثر میں ہیں کہ وہ ایس ایل سی کو پامال اور کنٹرول کرسکتے ہیں،۔جے شاہ سری لنکا کرکٹ چلا رہے ہیں۔ جے شاہ کے دباؤ کی وجہ سے ایس ایل سی برباد ہو رہی ہے۔ ہندوستان میں ایک آدمی سری لنکا کی کرکٹ کو برباد کر رہا ہے، رانا ٹنگا نے زور دے کر کہا، “وہ صرف اپنے والد کی وجہ سے طاقتور ہے، جو ہندوستان کا وزیر داخلہ ہے۔
جمعہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کرکٹ کی گورننس میں سیاسی مداخلت کا حوالہ دیتے ہوئے سری لنکا کرکٹ کو معطل کر دیا تھا۔
کرک اگین ریکارڈ کیلئے یہاں کچھ چیزیں یاد کروارہا ہے۔پہلی یہ کہ ایشیا کپ میزبانی میں رکاوٹ کون بنا،ہائبرڈ ماڈل کی جانب کون لے کر گیا۔یو اے ای کی بجائے سری لنکا میں کھیلنے کی ضد کس نے کی۔بھارت نے سری لنکا سمیت ایشیا ممالک کو اپنے ساتھ ملایا۔پاکستان کو ایشیا کپ یزبانی،میچزشیڈول،خراب موسم،ٹریولنگ اور دیگر ایشوز پر کتنے مسائل پیش آئے اور اس سب کا ڈائریکٹر جے شاہ تھا۔