دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ہنگامی میٹنگ طلب،چیمپئنز ٹرافی کیلئے نئی تجویز ،بھارت کا ایک میچ پاکستان میں
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کی پاکستان میں کامیاب میزبانیاور پاکستان بھارت میں جاری کرکٹ کشید کی میں کمی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ایک نئی تجویز تیار ہو گئی ہے .
بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف اپنا میچ لاہور میں کھیل لے اور باقی میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم سیمی فائنل، فائنل یا ان میں سے کسی ایک ایونٹ میں جائے تو اس کا فیصلہ مخالف ٹیم کی بنیاد پر کیا جائے۔ اگر تو سامنے پاکستان کی ٹیم ہو تو بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان میں جائے اور اگر سامنے کوئی اور ٹیم ہو تو ایونٹ کاناک آئوٹ میچ پاکستان سے باہر کھیلا جائے۔ دیکھیں اب کیا ہوتا ہے۔ مزید تفصیلات بھی آپ کو شیئر کرتے ہیں۔
انتہائی بڑی اور کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے موصولہ خط بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھیج دیا ہے ۔ساتھ میں اضافی نوٹ لکھا ہے کہ پاکستان نہ جانے کی واضح وجوہات لکھی جائیں۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو جو خط لکھا ہے وہ حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں لکھا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان سے انکار سیاسی وجو کی بنیاد پر کیا ہے۔
سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر نہیں کیا اگر ایسا کچھ ہے تو سیکیورٹی کی تفصیلات لکھی جائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر کافی اخراجات کر رہا ہے اور اس کے لیے مکمل تیار ہے۔ متعلقہ تمام کرکٹ ممالک پاکستان کے سفر پر راضی ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے حال ہی میں پاکستان میں تین میچز کی ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی ہے ۔دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آرہی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں آئی سی سی کو یہ بھی لکھا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے دورے سے انکار کی ٹھوس وجوہات نہ دیں تو حکومت پاکستان کی اگلی ہدایات یہ ہیں کہ وہ آئی سی سی کے کسی ایونٹ میں بھارت کے خلاف کوئی میچ پھر نہیں کھیل سکے گا۔ اور اس کا حتمی فیصلہ جب وقت آئے گا تو کیا جائے گا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسی سلسلے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اس بات پر بھی راضی نہیں ہے کہ ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے کہ جس کے تحت بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں اور باقی میچز پاکستان میں کھیلے جائیں تو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب تک ہائبرڈ ماڈل کو افیشلی مسترد کیا ہے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے نہ انے کو چیلنج کیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس کا کیا ہو سکتا ہے۔
ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کر دیا ہے اور ساتھ ہی بگ تھری آسٹریلیا ،انگلینڈ اور دیگر کرکٹ ممالک کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔ علم ہوا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جلد اس سلسلے میں آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ کال کرنے والا ہے اور اس میں سارے مسئلے کو سامنے رکھا جائے گا۔ تین اپشن آئی سی سی نے تیار کر لیے ہیں۔
پہلا اپشن پاکستان کو ایک بار پھر پیشکش کی جائے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل کو اختیار کریں اور ایونٹ اس طرح ہونے دے جیسا کہ شیڈول ہے۔ دوسری آپشن یہ ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کی میزبانی سے دستبردار ہو جائے ۔جنوبی افریقہ کو یہ ایونٹ دے دیا جائے اور تیسری اور آخری انتہائی آپشن یہ ہے کہ پاکستان اگر ائی سی سی کے ایونٹس میں بھارت کے خلاف کہیں کوئی میچ نہیں کھیلتا تو اس کا بھی کوئی جواز دینا ہوگا، نہیں تو کافی مسائل ہوں گے، تو اب تک پاکستان بورڈ کو آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو افیشلی آگاہ کر دیا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل کو اختیار کر لے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی یہی مشورہ دیا ہے تو آئی سی سی میں اگر میٹنگ میں بات جائے گی اور رکن ممالک کے پاس جائے گی تو اکثریتی فیصلہ پاکستان کے حق میں نہیں آنے لگا۔یہ صورتحال کافی سنسنی خیز ہے۔ اس میں بہتری کے امکانات ایک ہی صورت میں ہو سکتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت ایک ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم ایک میچ پاکستان کے خلاف جو ہے وہ لاہور میں کھیلے اور باقی میچز متحدہ عرب امارات میں ،یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے۔