دبئی،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈ کپ انعامی رقم ،پاکستانی کرنسی میں فاتح کیلئے کروڑوں روپے
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن میں 20 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے فاتح کو کم از کم 2.45 ملین ڈالرزملیں گے، جو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انعامی رقم ہے، اس ٹرافی کے ساتھ جو وہ بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں 29 جون کو اٹھائیں گے۔
پاکستانی کرنسی میں فاتح ورلڈ کپ کو 68 کروڑ روپے ملیں گے۔
رنرز اپ کو کم از کم 1.28 ملین ڈالر ملیں گے، جب کہ ہارنے والے سیمی فائلسٹ کو $787,500 ملیں گے۔
جو چار ٹیمیں سپر 8 سے باہر ہونگی ۔ہر ایک $382,500 کمائیں گی، جب کہ نویں، 10ویں، 11ویں اور 12ویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو کو $247,500 فی ٹیم ملیں گے۔ 13ویں سے 20ویں نمبر پر آنے والی ٹیمیں $225,000 کمائی کریں گی۔
سیمی فائنل اور فائنل کو چھوڑ کر ہر میچ جیتنے والی ٹیم اضافی $31,154 وصول کرےگی۔
55 میچوں کا یہ ایونٹ 28 دنوں میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ کے نو مقامات پر کھیلا جائے گا، جو اسے اب تک کا سب سے بڑا ورلڈ کپ ہے۔