لاہور ،پی سی بی میڈیا ریلیز
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے لیے منگل ایک اور تاریخی دن تھا جب اس کی لائیو اسٹریمنگ اور براڈکاسٹ حقوق میں 2024 اور 2025 کے ایڈیشنز کے لیے بالترتیب 113 اور 45 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
اے آر وائی کمیونیکیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (اے آر وائی) نے پاکستان میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2024 اور 2025 کو نشر کرنے کے لیے عوامی ٹینڈر کے عمل کے تحت سب سے زیادہ بولی جمع کرائی جس میں گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں 45 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پاکستان ریجن کو 2024-2025 کے لیے پی ایس ایل ٹی وی براڈکاسٹ میڈیا کے حقوق دینے کے لیے شفاف اور میرٹ پر مبنی ٹینڈر کا عمل رہا۔
انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپور یشن ( آئی ایم سی ۔ پیرنٹ کمپنی آف جیو انٹرٹینمنٹ ) اے آر وائی کمیونیکیشنز پرائیوٹ لمیٹڈ ( اے آر وائی ) پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن لمیٹڈ اور ٹاور اسپورٹس ( ٹین اسپورٹس ) کی جانب سے بولیاں موصول ہوئی تھیں۔
دریں اثناء ولی ٹیکنالوجیز نے پاکستان میں HBL پاکستان سپر لیگ 2024 اور 2025 کو لائیو سٹریم کرنے کے لیے عوامی ٹینڈر کے عمل کے تحت، سب سے زیادہ بولی جمع کرائی، جس میں گزشتہ دو سالوں کی قدر سے 113 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔
پی سی بی کو پانچ پارٹیز کی جانب سے بولیاں موصول ہوئیں جن میں کنسورشیم آف اے آر وائی کمیونیکیشنز (اے آر وائی، مائکو، دراز اور تماشا) ولی ٹیکنالوجیز ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای ۔ انڈیپنڈنٹ میڈیا کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ ( دی پیرنٹ کمپنی آف جیو انٹرٹینمنٹ ) اور ٹاور اسپورٹس ( ٹین اسپورٹس ) شامل ہیں۔
پی سی بی کی بڈ کمیٹی نے اے آر وائی اور ولی ٹیکنالوجیز کی جانب سے جمع کرائی گئی سب سے زیادہ بولیوں کی منظوری کے لیے مجاز اتھارٹی کو سفارش کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ میں اس تاریخی لمحے پر اے آر وائی، ولی ٹیکنالوجیز، پاکستان کرکٹ بورڈ، اس کی انتظامی کمیٹی اور فرنچائزز کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک بہت بڑا برانڈ ہے اور اس کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ یہ ایک بے مثال لمحہ ہے کیونکہ ان دونوں حقوق کی قیمتیں بے مثال ہیں۔ یہ اس برانڈ کی ترقی کا ثبوت ہے اور ہم سب ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے بانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اے آر وائی ایک بار پھر سب سے زیادہ بولی دینے والے کے طور پر سامنے آیا ہےاور شائقین اے اسپورٹس کے توسط سے اگلے دو سیزن پی ایس ایل کے میچوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ہمیں خوشی ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ملکر کام کر رہے ہیں ۔
ولی ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر احسن طاہر کا کہنا ہے کہ ان کے لیے پی ایس ایل کی لائیواسٹریمنگ کے حقوق حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے اور وہ اس کے لیے بہت زیادہ پرجوش اور پرعزم ہیں۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمیں ایڈ ورٹائزرز ایک بااعتماد پلیٹ فارم تسلیم کرتے ہیں۔