کولمبو،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ فینزکو حیرت کا جھٹکا،دل جلے تبصرے،ریویو پر الٹراایج کیوں غائب،اصل کہانی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں اور دلچسپ واقعات میں سے ایک یہ بھی ہے۔کرکٹ شائقین کو اس وقت حیرت کا دھچکا لگا ،جب تھرڈ امپائر نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کے ریویو پر آدھا آپریشن کرکے وہ فیصلہ دیا،جس کی کسی کو توقع نہ تھی۔ففٹی بنانے والے مجیب الرحمان اس وقت 37 اسکور پر کھیل رہے تھے،جب محمد نواز کی گیند بیٹر کے پیڈز پر لگی اور وہ وکٹوں کے عین سامنے تھے۔اس میں واضح دیکھاجاسکتا تھا کہ گیند پیڈ پر پہلے لگی ہے لیکن امپائر نے بیٹ پر کلک کرنے کے شبہ میں ناٹ آئوٹ قرار دیا۔
افغان پیسرکی بابراعظم،امام کو گالیاں،ریفری کو شکایت،احتجاج،کرک اگین نیوزکی تصدیق
پاکستانی ٹیم نے ریویو لےلیا۔ریویو میں صاف لگ رہا تھا کہ بال پہلے پیڈ پر لگی ہے اور آئوٹ ہتے۔ہر ایک اب الٹرا ایج یا ڈی آر ایس کا انتظار کررہا تھا۔کتنی دیر گزرگئی۔یہ سین نہ آیا۔تھرڈ امپائر نے بیٹر کو ناٹ آئوٹ قرار دے دیا۔پاکستانی کپتان کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا اور کرکٹ فینز کے سوشل میڈیا پر دل جلے تبصرے شروع ہوگئے۔
اصل بات یہ تھی کہ الٹرا ایج ڈی آر ایس مشین سسٹم دائون ہونے کی وجہ سے ساقط ہوگئی تھی،اس کا ااستعمال ممکن ہی نہ تھا۔یوں تھرڈامپائر نے باریک بینی کی بجائے فیلڈ امپائر کے فیصلے کوبرقرار رکھا،اسے ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔