ڈربن،کرک اگین رپورٹ۔سری لنکا کو عبرتناک شکست،جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر ہلچل مچادی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقہ کی اٹھان ۔233 رنزکی بڑی جیت۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیب؛ پر ہلچل۔
سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 191 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ایسا لگا جیسا ان کا غصہ جاگ گیا ہو ۔انہوں نے سری لنکا کو ان کے قلیل ترین سکور 42 پر آؤٹ کیا اور پھر دوسری اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 366 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی۔ ان کی طرف سے سٹوبس نے 122 اور تیمبا باووما جو کہ کپتانی کر رہے ہیں 113 رنز بنائے۔ دونوں نے چوتھی وکٹ پر ایک طویل شراکت قائم کی جو 300 کے قریب تھی، بہرحال سری لنکا کو جیتنے کے لیے 516 رنز کا ہدف ملا اور اج کھیل کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں اتنے رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنو بی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن جنہوں نے پہلی اننگز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 13 رنز دے کر سات وکٹیں لی تھیں۔ انہوں نے دوسرے اننگز میں بھی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا ۔اس جیت کے ساتھ کیا ہوا۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر ہلچل مچ گئی ہے۔ ایک تو پہلے جب بھارت نے آسٹریلیا کو ہرایا تھا تب بھی سنسنی خیزی پھیلی اور ابھی ان کی سیریز جاری ہے۔ یہاں جنوبی افریقہ اس میچ سے قبل تک پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر تھا اور اس کی پوائنٹس شرح اوسط 54.17 تھی۔ لیکن اس کامیابی کے بعد وہ تیزی سےدوسرے نمبر پر آگیا ہے 59.25 پر ہے۔آسٹریلیا تیسرے پر چلا گیا،اس کی شرح57.69 ہے۔سری لنکا اب تیسری پوزیشن سے نیچے گر کر 50فیصد شرح کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر چلا گیا ہے ۔نیوزی لینڈ 54 اعشاریہ 55 کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے لیکن وہ انگلینڈ کے ساتھ کرائسٹ چرچ میں جو ٹیسٹ جاری ہے مشکلات کا شکار ہے کہ اس کی چار وکٹیں باقی ہیں صرف چار رنز کی برتری ہے ۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر ہلچل مچی ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی پہلی بار خواب دیکھ رہی ہے کہ وہ فائنل کھیلے اور اس کے چانسز اس لیے زیادہ ہیں کہ اس کے باقی ماندہ تین ٹیسٹ اپنے ملک میں ہیں ایک سر ی لنکا کے خلاف اور دو پاکستان کے خلاف۔