لائوڈر ہل۔کرک اگین رپورٹ۔ہارنے کیلئے سنسنی خیز مقابلہ،حسن علی کی معاونت،پھر ویسٹ انڈیز جیت ہی گیا،سیریز برابر۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان میں ہارنے کا سنسنی خیز میچ،ویسٹ انڈیز ٹیم پھر 2 وکٹ سے جیت ہی گئی۔3 میچزکی سیریز برابر۔فائنل کل ہوگا۔پاکستان کی ناکام بیٹنگ کے بعد سپن بائولرز نے ویسٹ انڈیز سے ہارا ہوا میچ واپس لیا لیکن پیسر حسن علی نے 2 اوورز میں 32 رنز دے کر،نو بالز،وائیڈ کرکے ویسٹ انڈیز کو موقع دیا،آخر میں جیسن ہولڈر نے شاہین کو چوکا لگا کر ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز جیت دلوادی۔
ویسٹ انڈیز کیلئے 134 رنز کا ہدف آسان تھا لیکن ٹیم ہار میں ڈوبی ہوئی تھی،بیٹرز نے 120 بالز پر 134 رنزکیلئے عقل استعمال نہیں کی۔ایک وقت ایسا بھی گزرا کہ 51 بالز پر کوئی بائونڈری لگائی گئی۔نتیجہ میں مشکلات بڑھیں۔ایلک ایتھنزے2،جیول اینڈریو12شردین ردر فرڈ 9 بناسکے۔شائی ہوپ 30 بالز پر 21 کرکے مشکل بناگئے۔روسٹن چیز 16 کے مہمان بنے۔گداکیش موتی نے اننگ کے 16 ویں اوور میں حسن علی کو 2 چھکے لگاکر سنسنی پھیلائی لیکن اگلے اوور میں رن آئوٹ ہوگئے۔وہ20 بالز پر 28 کرگئے۔ویسٹ انڈیز کو آخری 3 اوورز میں 36 رنزبنانے تھے۔حسن علی پھر لائے گئے اور 8 بالز کا اوور کرکے 16 رنز دے گئے۔ایسا لگا کہ طے کرکے آئے تھے۔8 بالز پر 8 رنزباقی تھے کہ روماریو شیفرڈ نے حسن علی کی آخری 2 بالیں ضائع کردیں۔شاہین کے آخری اوور میں 8 رنز درکار تھے کہ شاہین نے شیفرڈ کو15 پر ایل بی کردیا۔اب 2 بالز پر پھر 5 باقی رہ گئے تھے۔پھر آخری بال پر 4 رنز رہ گئے۔جیسن ہولڈر سامنے تھے۔شاہین نے وائیڈ کردی۔ہولڈر نے چوکا لگا کر آخری بال پر اپنی ٹیم کو 2 وکٹ کی جیت دلوادی۔یوں 3 میچز کی سیریز اب 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔فیصلہ کن میچ کل صبح کھیلا جائے گا۔جیسن ہولڈر 16 پر ناٹ آئوٹ رہے۔آل رائونڈ کارکردگی سمیت 4 وکٹ لینے پر مین آف دی میچ رہے۔محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے 2 وکٹیں لیں۔حسن علی نے 4 اوورز میں 48 رنز دیئے۔
میچ کےدوران ٹی 20 ٹیم سے باہر رضوان اور بابر اعظم میدان کی سائیڈ لائن پر چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ باتیں کرتے پائے گئے۔
محسن نقوی امریکا پہنچ گئے،بابر اعظم،رضوان سے میچ کے دوران ملاقات،کیا خوشخبری
اس سے قبل ۔ویسٹ انڈیز کے فیلڈرز نے آج کچھ اچھی فیلڈنگ کی تو پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع میں ہی دباؤ کا شکار ہو گئی۔ 23 رنز پر تین وکٹیں گنوانے والی ٹیم کی چوتھی وکٹ بھی 53 کے سکور پر گری۔ یہ تو حسن نواز اور سلمان علی آغا نے اچھی بیٹنگ کر کے پاکستان کو مکمل تباہی سے بچایا لیکن جیسے ہی حسن نواز 40 رنز صرف 23 بالز پر اور سلمان علی آغا 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو ساتھ میں فہیم اشرف صفر پر گئے۔ ان سے پہلے فخر زمان 20 رنز کر سکے اور ان کے علاوہ صاحبزادہ فرحان تین، محمد حارث چار رنز کے مہمان بنے۔صائم ایوب 7 بناگئے تھے۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 117 کے اسکور پر گری اور 17 واں ہی اوور تھا۔
پاکستان کو 8 واں نقصان 130 پر اس وقت ہوا،جب محمد نواز 2 رنزبناکر پویلین لوٹے۔پاکستان کے بیٹرز 15 اوورز کے بعد بائونڈری لگانا بھول گئے۔حارث رئوف کی جگہ لائے جانے والے حسن نواز بالز کھیل گئے اور کرسکے۔
دوسرا ٹی 20،لاپرواہی والا آغاز،آخری5 اوورز میں مشکوک بیٹنگ،پاکستان کی کہانی
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 133 رتزبنائے۔حسن علی 10 بالز پر 8 کرسکے۔پاکستان نے آخری 5 اوورز میں کوئی بائونڈری نہ لگائی۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے19 رنز دے کر 4 آئوٹ کئے۔