عمران عثمانی۔ورلڈ چیمپئن بننے کے سال بعد آسٹریلیا کوسال بھر میں پہلی شکست،پاکستان نے مسلسل دوسری سیریز میں اسے ہرادیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ گزشتہ سال اسی ماہ یعنی نومبر میں کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل بھارت میں کھیلا گیاتھا۔ اکتوبر ،نومبر آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے مہینے تھے ،جہاں آسٹریلیا نے فائنل میں بھارت کو ہرا کر ورلڈ چیمپیئن کا تاج اپنے سر پر سجایا۔ اتفاق سے آج بھی ہی نومبر کا مہینہ چل رہا ہے اور 10 تاریخ ہے اگر اسٹریلیا کے گزشتہ 12 ماہ کے پورے ایک روزہ کرکٹ میچز کا جائزہ لیا جائے تو اس نے اس عرصے میں 15 میچز کھیلے ہیں اور اس میں اسے 11 میں فتح ہوئی اور صرف 4 میں شکست ہوئی ہے ورلڈ کپ کے جو باقی ماندہ فائنل سمیت چار میچز تھے اس میں آسٹریلیا کامیاب رہا
ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آسٹریلیا کی یہ اب تک ایک سال میں تیسری ون ڈے سریز ہے۔ ایک سیریز اس نے اپنے ہوم ملک میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی ۔تین میچز کی سیریز اس نے تین صفر سے جیت لی۔ دوسری سیریز اس نے اس سال ستمبر میں انگلینڈ میں کھیلی، جہاں اس نے میزبان انگلینڈ کو دو تین سے ہرا کر ون ڈے سریز اپنے نام کی ۔ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد سال بھر میں آسٹریلیا کی تیسری سیریز پاکستان کے خلاف اس کے ہوم گراؤنڈ پر تھی۔ جہاں پاکستان نے تاریخ رقم کر دی۔ آسٹریلیا کو پرتھ میں فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ہرا کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی۔
پرتھ،پاکستان کو ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کیخلاف سیریزجیتنے کیلئے صرف 141 رنزدرکار
پاکستان نے آسٹریلیا میں یہ سیریز جو جیتی ہیں وہ 2002 کے بعد پہلی بار جیتی ہے۔ اس طرح 22 سال میں پاکستان نے آسٹریلیا کو اسٹریلیامیں ہرایا ہے لیکن دوسرے اعتبار سے دیکھا جائے تو پاکستان نے آسٹریلیا کو مکمل ناک آؤٹ کر دیا ہے۔
آسٹریلیا کا بد ترین ریکارڈ۔پہلی بار مسلسل ون ڈے میچز میں کم ٹوٹل کیا،پہلی بار 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں کوئی بیٹر ہاف سنچری تک نہیں کرسکا ہے۔
اپنے ملک میں بھی کھیلی گئی آخری ون ڈے سریز اس نے جیتی تھی اور آسٹریلیا میں جا کر بھی اس نے ون ڈے سریز جیتی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو مسلسل دوسری ون ڈے سیریز ہرا دی ۔2022 کے ہوم سیزن میں کھیلی گئی تھی جو پاکستان نے 1-2 سے جیت لی تھی اور اب یہ سریز اسٹریلیا میں تھی جو پاکستان نے 1-2 سےاپنے نام کی۔