لاہور،کرک اگین رپورٹ۔بابر کے ساتھ جارحیت کا حامی،فینز اسی کو پسند کرتے،لڑائی کاقائل نہیں،عامر کا اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر نے کہا ہے کہ بابر کو آئوٹ کررہا ہوں تو کرنے دیں۔فاسٹ بائولرز جارحیت دکھاتا ہے۔فینز بھی اسے پسند کرتے ہیں،جہاں تک پلیئرز یا مخصوص پلیئرز کا آمنے سامنے آنا ہے تو یہ پاکستان سپر لیگ اور ایونٹ کیلئے بہت اچھا ہے۔ہر کوئی چاہتا ہے کہ بوسٹ ملے۔سوشل میڈیا پر میرے فینز میری اور بابر اعظم کے فینز ان کی ویڈیوز شیئر کریں گے۔یہ سب کچھ لمٹ میں ہونا چاہئے۔میں اس کا حامی ہوں۔
ایک سوال کےجواب میں لیفٹ ہینڈ پیسر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 10 میں سعود شکیل کمال کپتان ہیں،سب کی سنتے ہیں۔اچھی بات مانتے ہیں۔ٹیم منیجمنٹ اور سٹاف نے ماحول بڑا پیارا کر رکھا ہے۔میں اس کو اہمیت دیتا ہوں۔اس لئے مسلسل دوسرے سال ان کے ساتھ ہوں۔گرایونڈ میں کرائوڈ کس چیز کا مزا لیتا ہے۔یہ آپ کو بہتر علم ہے لیکن میرا فوکس کرکٹ پر ہوتا ہے۔بابر بڑا پلیئر ہے۔یہ ہے کہ میرا پلان یہ ہوتا ہے کہ نئے بال کو سوئنگ کروں۔میرا ٹارگٹ یہی تھا کہ بابر آئوٹ سوئنگ کیلئے ریڈی ہونگے،میں نے ان سوئنگ کردی،کامیاب ہوگیا۔
بابر اعظم کی ناراضگی واضح،عامر کو نظر انداز کردیا،وکٹ کسی کی بھی ہوسکتی
آن فیلڈز پلیئرز میں جھڑپ یا گرما گرمی ہونی چاہئے۔فائٹ نہیں ہونی چاہئے ،ہمارا کام یہی ہوتا ہے کہ ہم فینز کو انٹرٹین کریں۔میرا کام ہے بیٹرزکو تنگ کرنا،تو میں کرتا ہوں۔