راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
عبداللہ شفیق کی پہلی ڈبل سنچری،حیران کن اعدادوشمار۔قائد اعظم ٹرافی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبد اللہ شفیق نے ڈبل سنچری کرلی ہے۔یہ ان کی پہلی فرسٹ کلاس ڈل سنچری ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھ کے خلاف پہلے رائونڈ کے میچ کے دوسرے روز انہوں نے یہ سنگ میل عبور کیا۔7 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے22 سالہ رائٹ ہینڈ بیٹر کا ٹیسٹ میں ہائی اسکور 160 رنزناٹ آئوٹ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کا 10 میچزکا ہی تجربہ تھا۔100 رنز بھی اب مکمل ہوئے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹربننے کے بعد اب جاکر فرسٹ کلاس کرکٹر بنے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف میچ کے دن پاکستانی کھلاڑی ہسپتال داخل
عبد اللہ شفیق نے بدھ کی صبح یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ایونٹ کے تینوں میچز دورے روز میں داخل ہوگئے ہیں۔تاحال بیٹرز کا غلبہ ہتے۔ہرجانب بائولرز پٹ رہے ہیں۔