| | | | |

انگلینڈ کے خلاف میچ کے دن پاکستانی کھلاڑی ہسپتال داخل

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

file photo

انگلینڈ کے خلاف میچ کے دن پاکستانی کھلاڑی ہسپتال داخل۔انگلینڈ کے خلاف لاہور کے میچزسے قبل پاکستان کو دھچکا،اس کے اہم فاسٹ بائولر ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔پی سی بی نے تصدیق کردی ہے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ۔طبعیت ناسازی کے باعث نسیم شاہ کو رات کو ہسپتال لے جایا گیا ۔نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کررہے ہیں ۔نسیم شاہ آج کے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں ۔

آئندہ میچز کے لیے ان کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ان کی آج کےمیچ میں شرکت کے امکانات روشن تھے۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،لاہور میں آج پھر سے سیریز کا آغاز،بابر اعظم کو61 رنزدرکار

اب نسیم شاہ کی بجائے دیگر پیسرز پر انحصار کرنا پڑےگا۔خیال ہے کہ محمد حسنین ایکشن میں ہونگے۔پی سی بی ٹیم منیجمنٹ نے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹی 20 میچ آج لاہور میں کھیلا جائےگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *