سڈنی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں نے مسلسل 2 روز کوئی پریکٹس نہیں کی۔اس کی وجہ بظاہر یہ فرض کی گئی ہے کہ کھلاڑیوں کو ذہنی وجسمانی آرام دینا تھا لیکن ایسا ہمیشہ ایک روز کے لئے تو ہوتا ہے لیکن میگا ایونٹ ناک آئوٹ میچ سے قبل سرے سے پریکٹس ہی نہ ہو۔ایسا اس بار ہوا ہے۔
اصل پرابلم کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی میچز کی ناکامی کے بعد کچھ ٹینس ماحول رہا۔بہتسے جملے سنے اور سنائے گئے،اسی کو کور اپ دینے کے لئے میتھیو ہیڈن نے بھی ایک بہترین تقریر کی،جسے 24 گھنٹے گزرچکے ہیں۔ٹیم کا باہمی ماحول اب خاصا بہتر ہے۔پریکٹس نہ کرنے کی ٹھوس وجوہات جب تک ٹیم منیجمنٹ نہیں بتائی گی۔قیاس آرائیاں جاری رہیں گی۔
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل،پاکستان اور نیوزی لینڈمیں کسے سبقت
دوسری جانب سڈنی میں میدان سج گیا ہے۔ٹی 20 ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جارہا ہے۔اس سال کے سپر 12 مرحلے کا خلاصہ یہ ہے کہ بھارت سے پہلے میچ میں آخری بال پر4 وکٹ اور زمبابوے سے دوسرے میچ میں آخری بال پر ایک رن سے شکست ہوئی۔اس کے بعد نیدرلینڈز،جنوبی افریقا اوربنگلہ دیش کے خلاف فتوحات ملیں لین اصل کام جنوبی افریقا کے نیدرلینڈز سے ہارنے پرمکمل ہوا تھا۔
سوال یہ ہے کہ اب کیا ہوگا۔پاکستان جس نے گزشتہ برس بھارت،نیوزی لینڈ،نمیبیا،افغانستان اور سکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔جب سیمی فائنل کھیل رہی تھی توفیورٹ کیا بلکہ ناقابل شکست تھی لیکن آسٹریلیا سے شکست ہوگئی تھی۔اس بار کینگروز کی جگہ کیویز ہیں،ٹیم بے اعتمادی کا شکار ہوکر یہاں تک آئی ہے لیکن ہرکوئی اسپر اعتماد کئے ہوئے ہے کہ نیوزی لینڈ سے جیت جائیں گے بلکہ یہ فرض کیا ہوا ہے کہ فائنل بھارت سے ہوگا اور پاکستان جیتے گا۔کوئی 1992 ورلڈکپ کہانی دہرا رہا ہے تو کوئی کیا۔
پاکستان میں آج 9 نومبر کی سرکاری چھٹی دے دی گئی ہے اور اگرچہ یہ علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے دی گئی ہے لیکن ایسا سادہ معاملہ نہیں ہے۔صدر پاکستان کی جانب سے سیمی فائنل میں جانے پر ٹوئٹ،اسی طرح منگل کو سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جج کے بطور خاص کرکٹ پر ریمارکس سادہ معاملہ نہیں لگتا۔اوپر سے چھٹی کمال ہے۔بس عام سی بات یہ ہے کہ پاکستانی قوم کو پورا موقع ملا ہے کہ وہ آج ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر کرکٹ میچ دیکھے اور انجوائے کرے۔