لندن ۔کرک اگین رپورٹ۔ہوم آف کرکٹ لارڈز میں ایکشن،زبانی لڑائی کے بعد جسمانی لڑائی،سپرٹ آف گیم تباہ،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں ایکشن اپنی جگہ، وکٹوں کا گرنا ،رنزوں کا بننا اپنی جگہ لیکن اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہو رہا ہے۔ زبانی کلامی جنگ کے ساتھ اب جسمانی جنگ بھی شروع ہو گئی۔
اب بھارت کے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ جسمانی لڑائی شروع کر دی ہے۔ ہوم اف کرکٹ لارڈز میں سپرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں اور مسلسل تیسرے روز کچھ نہ کچھ ہو رہا ہے ۔کبھی امپائرز کے ساتھ جھگڑا، کبھی بال تبدیلی پر جھگڑا ۔کبھی ایک دوسرے پر کھلاڑیوں کے جملے کسنے اور اب تو بھارتی کپتان نے حد کر دی۔
واقعہ یہ ہے کہ بھارتی ٹیم جب 387 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور یہ انگلینڈ کی پہلی انگگ کےسکور کے برابر تھا تو کھیل ختم ہونے میں چند منٹ باقی تھے۔ جب انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو جسپریت بمراہ نے بال شروع کی۔
ان کی کوشش تھی کہ پہلا اوور جلد مکمل کر کے اگلا اوور کسی طرح شروع کر دیں تاکہ دو اوور کم سے کم ہو جائیں ۔انگلینڈ بیٹرز کی نظریں گھڑی کے اوپر تھیں وہ چاہ رہے تھے کہ پہلا اوور اطمینان سے کھیلیں، تاکہ دوسرا اوور شروع ہونے سے پہلے ٹائم ختم ہو جائے۔ اسی اثنا میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے اطمینان سے بیٹنگ شروع کی تو بھارتی کھلاڑیوں نےجملے کس کہ جلدی کریں۔ اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ ایک موقع پر جسپریت بمرا کی بال بیٹر کے ہاتھ پر لگی جس پر انہوں نے فزیو کو بلانے کا اشارہ کیا اور ایک دو موقع پر انہوں نےفاسٹ بائر بمرا کو بال کرنے سے روکا ،کرہز سے ہٹ گئے۔جیسے سامنے سے کوئی پرابلم آ رہی ہے
اس بات پر بھارتی کپتان شبمان گل اور کھلاڑی غصہ کھا گئے ،جس پر بہت بولے اور تکرار ہوئی ۔ سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور قریب آکر انہوں نے انگلینڈ اوپنر کے ساتھ جسمانی ٹچ کیا۔ دھکا دیا اور سخت زبان استعمال کی۔ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھائی ہیں۔ امپائرز کو درمیان میں آنا پڑا ۔بھارتی کھلاڑی دیگر بھی بیچ میں بولتے رہے تو یہ گرمی سردی چل رہی ہے۔ اس سے قبل بھی دن میں جب رشب پنت بیٹنگ کر رہے تھے تو انگلینڈ فیلڈر کے ساتھ ان کا سخت جملوں کا تبادلہ ہوا کہ ٹیسٹ ڈرا کر کے کھیلو۔ کرکٹ تھوڑی کھیل رہے ہو۔ اس قسم کی باتیں ہوئیں۔
لارڈزٹیسٹ تیسرے روزتک ڈرا،پہلی اننگ کا ہسٹری میں 9 واں منفرد واقعہ
بہرحال انگلینڈ پہلی اننگ میں 387 پر آؤٹ ہوا اور بھارت بھی 387 پر آؤٹ ہوا۔ دوسری اننگ میں انگلینڈ کا سکور کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 2 ہو چکا تھا۔
