کراچی،کرک اگین رپورٹ۔بھارت کو اضافی فائدے،جنوبی افریقا ٹیم سے بھی اعتراض آگیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقا کے کھلاڑی وان ڈیر ڈوسین نے بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے اضافی فوائد لینے کی بات کردی ہے۔پیٹ کمنز،ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن کے بعد وہ بھی اسی صف میں شامل ہوگئے ہیں۔یوں بھارت پر تنقید کا سلسلہ بڑھ رہا ہے۔
ڈوسن کہتے ہیں کہ یقینی طور پر بھارت کو فائدہ نہیں فائدے ہیں،جب وہ ایک مقام پر ہونگے،ان کو سب علم ہے کہ کہاں کھیلنا ہے۔کہاں رہنا ہے،یہ یقینی طور پر ایک فائدہ ہے۔ میں نے دیکھا کہ پاکستان اس کے بارے میں تبصرہ کر رہا ہے لیکن یہ یقینی طور پر ایک فائدہ ہے۔اگر آپ ایک جگہ پر رہ سکتے ہیں۔ایک ہوٹل میں رہ سکتے ہیں۔ ایک ہی سہولیات میں پریکٹس کر سکتے ہیں۔ ایک ہی اسٹیڈیم میں ہر بار ایک ہی پچوں پر کھیل سکتے ہیں۔ یہ یقینی طور پر ایک فائدہ ہے۔
وین ڈیر ڈوسن نے کراچی سے کہ ہے کہ جہاں جنوبی افریقہ انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلے گا۔مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو یہ جاننے کے لیے راکٹ سائنٹسٹ ہونا ضروری ہے۔ اس فائدے کو استعمال کرنے کی ذمہ داری ان پر ہوگی۔ ایک لحاظ سے یہ بھارت پر زیادہ دباؤ ڈالتا ہے کیونکہ جو بھی انھیں سیمی یا ممکنہ طور پر فائنل میں کھیلنے جا رہا ہے وہ وہاں جائے گا اور حالات غیر ملکی ہوں گے لیکن وہاس کے عادی ہ ہیں۔ دباؤ ان پر ہوگا کیونکہ ان کے پاس یہ سب علم ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں چاہوں گا کہ ہمارا سمی فائنل اور فائنل پاکستان ہی میں ہو،کم سے کم سیمی فائنل اور فائنل اسیےملک میں کھیلیں جہاں ہم ہفتوں سے ہیں۔کراچی،لاہور ایک جسیے ہی مقامات ہیں،لاہور میں بیٹنگ پچ ہے۔