ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ۔ایڈیلیڈ پنک بال ٹیسٹ،بھارت 180 پر باہر،کوہلی اور شرما ناکام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایڈیلڈ اوول میں ریکارڈ 49 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے بھارتی کرکٹ ٹیم بارڈر گواسکر سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز چائے کے وقفے کے پاس صرف 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس کے ٹیم 44.1 اوورز کھیل سکی۔جواب میں آسٹریلیا نے پہلے روز کے اختتام پر ایک وکٹ پر86 رنزبنائے ہیں۔
بھارتی اننگز کی تباہی میں اہم کردار فاسٹ باؤلر لفٹ لیفٹ ہینڈ پیسر مچل اسٹارک نے ادا کیا۔ جنہوں نے 14.1 اوور میں صرف 48 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز اور سکاٹ بولینڈ نے بھی دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔تمام 10 وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کی ہیں۔ پنک بال ٹیسٹ فلڈ لائٹ میں بھارتی کرکٹ اننگز مشکلات کا شکار رہی اوپنر جیسی وال صفر پر گئے۔ کے ایک راہول 37 بنا سکے۔ شمبان گل نے 31 کیے ۔ویرات کوہلی سات رنز کر سکے۔ رشی پنت 21 بنا کر گئے جبکہ چھ نمبر پر کھیلنے والے چھ سال کے بعد وہ اس نمبر پر آئے۔ بھارتی کپتان روہت شرما تین کر سکے۔ نتیش کمار نے 42 اور روندرا ایشون نے 22 رنز بنا کر بھارتی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا ،ورنہ ایک موقع پر اس کے چھ کھلاڑی 109 پر پویلین لوٹ گئے تھے
۔آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز محتاط تھا،اگرچہ عثمان خواجہ 13 رنزبناکر گئے۔پہلے دن کے اختتام تک آسٹریلیا نے33 اوورز میں ایک وکٹ پر 86 رنزبنالئے تھے۔نیتھن میسوینی 38 اور لبوشین 20 پر تھے۔آسٹریلیا کو پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنےکیلئے صرف94 رنز درکار ہیں۔