لکھنو،کرک اگین رپورٹ
افغانستان پھر پاکستان سے آگے نکل گیا،ہالینڈ کو شکست اب نیوزی لینڈ کیلئے بھی خطرہ۔افغانستان پھر پاکستان سے آگے نکل گیا۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں 7ویں میچ میں چوتھی جیت۔پوائنٹس کی تعداد 8 کردی،ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل پر 5 واں نمبر لے لیا۔
لکھنو میں اس نے نیدرلینڈز کے خلاف آسانی کے ساتھ 7 وکٹ کی جیت نام کی۔اس طرح اس کے اب 8 پوائنٹس ہیں،2 میچز باقی ہیں۔سیمی فائنل ریس میں اب وہ پاکستان یا نیوزی لینڈ میں سے کسی ایک کیلئے حقیقی خطرہ بن چکا ہے۔
جمعہ کوکھیلے گئے میچ میں اس نے ڈچ ٹیم کے179 رنزکے جواب میں ہدف 31 ویں اوور میں پورا کرلیا۔رحمت شاہ نے 52 رنز بنائے۔کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ایک اور ہاف سنچری بنائی۔وہ رنز پر رہے۔
اس سے قبل ہالینڈ ٹیم 47 ویں اوور میں 179 اسکور بناکر آئوٹ پوگئی۔سیبرانڈ کے 58 اور او دائود کے 42 رنز نمایاں تھے۔محمد نبی نے 28 رنزدے کر 3 اور نور احمد نے 31 رنز دےکر 2 وکٹیں لیں۔4 کھلاڑی رن آئوٹ ہوگئے۔نیدرلینڈز ٹیم کی7 ویں میچ میں یہ 5 ویں ناکامی تھی،اس کی 2 فتوحات اور 4 پوائنٹس ہیں۔