دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔افغانستان نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پرواز پکڑلی،ویسٹ انڈیز سے سیریز جیت لی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں ہیں کہ افغانستان نے بھی ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل بڑی گھنٹی بجادی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیت کر 3 میچزکی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری اپنے نام کی ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے درویش رسولی کے 68 اور صدیق اللہ عطال کے 53 رنزکی مدد سے4 وکٹ پر 189 رنزبنائے۔
جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 7 بالیں قبل150 رنز پر باہر ہوگئی۔کپتان برینڈن کنگ نے 50 اور شمرن ہیٹمیئر نے 46 رنزبنائے۔مجیب الرحمان نے 21 رنزدے کر 4 وکٹیں لیں۔
افغانستان ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے گروپ ڈی میں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کیلئے بڑا خطرہ ہوگا۔دیگر ٹیمیں کینیڈا اور عرب امارات ہیں۔
