شارجہ۔کرک اگین رپورٹ۔افغانستان کو پھر شکست،بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز جیت گیا،کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف مسلسل دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیت کر 3 میچزکی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
جمعہ کو شارجہ میں دوسرا میچ پہلے میچ کا ری پلے ثابت ہوا،جب پہلے میچ جتنا ملتا جلتا سکور افغانستان نے بنایا اور بنگلہ دیش کو جیت کیلئے148 رنزکا ہدف دیا۔
بنگکہ دیش نے ٹاپ آرڈر کے 3 بیٹرز 24 پر کھونے کے باوجود کم بیک کیا اور 5 وکٹ پر سکور 122 تک کردیا،یہاں اب 26 رنز درکار تھے اور اور 19 گیندیں باقی تھیں۔ایسے میں افغان بائولرز نے بیک کیا اور129 رنز تک 3 وکٹیں مزید گرادیں۔جاکر علی 32 اور شمیم حسین 33 کرکے گئے۔ افغانستان میچ میں واپس آکر بھی فنش نہیں کرسکے۔بنگلہ دیش نے ہدف8 وکٹوں پر 19.1 اوورز میں پورا کردیا۔
