ٹی 20 ورلڈ کپ ،کل صبح افغانستان کا مقابلہ پی این جی سے،اڑان اور اٹھان سپر 8 والی
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈ کپ ،کل صبح افغانستان کا مقابلہ پی این جی سے،اڑان اور اٹھان سپر 8 والی
کنڈیشنز اور موسم افغانستان کے حق میں ہیں۔ٹاس کا سکہ بھی حق میں گرا تو پاپوا نیو گنی ٹیم کل صبح افغانستان اٹیک کے سامنے ذبح ہو جائے گی۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ سی کا اہم میں جمعہ 14 جون کی صبح ساڑھے 5 بجے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔یوگنڈا کو فنا اور نیوزی لینڈ کو دفنانے والی افغانستان ٹیم کو ایک سادہ جیت کی ضرورت ہے۔ایسا کرتے ہی افغانستان ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 میں پہنچ جائے گا۔
نیوزی لینڈ کی موت ہو جائے گی۔کیویز پی این جی کی فتح کی ایسی آرزو کریں گے جس میں خود بدترین مثال کے ساتھ ناکام ہوئے۔رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران 2 میچز میں سنچری شراکت دے چکے ہیں۔پی این جی نے اگر افغانستان کو پہلے کھلا کر یہ 2 آئوٹ کر دیئے تو گیم چینج ہوگی۔
افغانستان گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 میں تھا۔3۔میچز ہارا تھا۔2 میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔
اس بار اٹھان اور اڑان ایسی ہے کہ اس کی زد میں کیویز آکر گرچکے ہیں۔کل صبح افغانستان سپر 8 میں ہوگا۔گروپ سی کے باقی میچز رسمی کارروائی بن جائیں گے۔