دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔افغانستان ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ نہ کرسکا،آخری میچ میں شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ افغانستان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ نہ کرسکا۔سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 15 رنز سے ہرادیا۔یہ سیریز افغانستان نے 1-2 سے جیتی ہے۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے7 وکٹ پر 151 رنزبنائے۔برینڈن کنگ نے 47 رنزکئے۔
افغانستان نے جواب میں 10 اوورز میں 72 رنزکا اچھا آغاز لے کر بھی میچ کھودیا۔رحمان اللہ گرباز نے71 رنزبنائے۔ابراہیم زردان نے 28 کئے۔باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں نہ پہنچ سکا۔شمر سپرنگر نے 4 وکٹیں لیں۔ٹیم 8 وکٹ پر 136 رنزتک محدود رہی۔
