ٹرینیڈاڈ ،کرک اگین رپورٹ
افغانستان ہیڈ کوچ کی آئی سی سی پر چڑھائی ،مائیکل وان نے تو بڑا الزام لگادیا
افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے آئی سی سی کو کھری کھری سنا دیں ۔کہتے ہیں کہ ایسی پچ اور ایسا شیڈول کسی بھی ورلڈ کپ سیمی فائنل کا نہیں ہوسکتا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 سیمی فائنل میں افغانستان کے 56 پر آئوٹ ہونے اور 9 وکٹ سے شکست کے بعد ٹروٹ نہایت غصہ میں تھے۔
میں یہ نہیں کہہ رہا کہ یہ سب بکواس ہے لیکن ٹی 20 کرکٹ بیٹ اور بال کی جنگ،چھکوں کی بارش کا نام ہے تو ساتھ میں سپن اور پیس ورائٹی کا بھی شو ہے لیکن یہ کیا بات ہوئی کہ ایک پچ بیٹنگ کیلیے سرے سے ہی ناسازگار ہو۔یہ کرکٹ سپرٹ کیخلاف ہے۔
ادھر انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کہتے ہیں کہ آئی سی سی کا گلوبل ایونٹ ہوتا ہی بھارت کیلئے ہے
شیڈول سے لے کر ٹریولنگ تک اور سیمی فائنل کون سا کھیلنا ہے،اس کے پہلے سے ہی انتخاب پر سوالات ہیں۔
یوں آسٹریلیا کے بعد اب انگلینڈ ودیگر ممالک سے آئی سی سی کے طرز عمل پر آوازیں اٹھ رہی ہیں۔