دبئی،کرک اگین رپورٹ
انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 نے فاسٹ باؤلر نوین الحق پر شارجہ واریئرز کے ساتھ اپنے پلیئر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر 20 ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے جنہوں نے انہیں ٹورنامنٹ کے سیزن 1 کے لیے سائن کیا تھا۔ نوین کو واریئرز کی طرف سے ایک اور سال کی توسیع کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے سیزن 2 کے لیے برقرار رکھنے کے نوٹس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
نوین نے آئی ایل ٹی (جنوری-فروری 2023) کے سیزن 1 میں شارجہ واریئرز کے لیے کھیلا جس نے اس سال کے شروع میں اسے پلیئر کے معاہدے کی شرائط کے مطابق انہی شرائط و ضوابط پر برقرار رکھنے کا نوٹس بھیجا تھا۔ شارجہ واریئرز نے اس تنازعہ میں مداخلت کرنے کے لیے آئی ایل ٹی سے رابطہ کیا اس نے سب سے پہلے ایک آزاد فریق ثالث کے ذریعے ثالثی کا عمل شروع کیا، تاہم ثالثی ناکام ہو گئی۔
لیگ کی تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی جس میں لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ وائٹ، ہیڈ آف سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن کرنل اعظم اور ممبر ایمریٹس کرکٹ بورڈ زید عباس شامل ہیں نے دونوں فریقین یعنی نوین اور شارجہ واریئرز کو الگ الگ سنا اور شواہد کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے نوین پر 20 ماہ کی پابندی لگادی ہے۔
وہ پی ایس ایل کھیلنا چاہیں گے اور شامل ہیں
اثرات پڑسکتے ہیں۔