لاہور ۔کرک اگین رپورٹ
چیمپیئنز ٹرافی ،افغانستان اننگ مکمل،آسٹریلیا کیلئے کیسا ہدف
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ناک آؤٹ قسم کے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان کرکٹ ٹیم 50ویں اوور کی آخری بال پر 273 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔یوں آسٹریلیا کو بظاہر چھوٹا ہدف ملا ہے۔ آسٹریلیا اس مقام پر انگلینڈ کے خلاف 352 رنز کا ہدف مکمل کر چکا ہے .دو روز قبل افغانستان نے یہاں انگلینڈ کے خلاف 325 رنز بنا کر آٹھ رنز کی سنسنی خیر جیت نام کی تھی۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ سکور افغانستان کے لیے کافی ہوگا۔ اس کا انحصار افغانستان کے سپنرز پر ہے کہ وہ اسٹریلیا کے بیٹرز کو جتنا جکڑیں گے اتنا اسان ہوگا۔ افغانستان کی اننگز کا اغاز اچھا نہ تھا ۔آؤٹ اف فارم اوپنر رحمان اللہ گرباز صفر پر کلین بولڈ ہو گئے اور اس کے بعد افغانستان کے لیے گزشتہ میچ میں177 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلنے والے ابراہیم زدران 22 رنز بنا کر میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ایڈم زمپا کی باہر وائٹ بال کو انہوں نے پوائنٹ کی طرف کھیلا اور سیدھا کیچ پکڑا دیا. یہ ایک مایوس کن اختتام تھا۔
رحمت شاہ 12 کپتان حشمت اللہ شاہدی جب 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو افغانستان کے لیے صدیق اللہ عطال کھڑے ہوئے تھے اور وہ ایک اچھی اننگ کھیل رہے تھے لیکن ایک بڑی پارٹنرشپ درکار تھی۔
91 رنز پر تین وکٹ گنوانے کے بعد شاہدی نے عطال کا ساتھ دیا اور چوتھی وکٹ پر 68 رنز کی قیمتی شراکت بنائی اور سکور 159 تک پہنچا دیا. یہاں عطال 95 بالز پر 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔سنچری مکمل نہ کر سکے اور ابھی افغانستان کی اننگز کے 18 اوور باقی تھے۔ عظمت اللہ عمرزائی نے آخر تک بیٹنگ کرنے کی کوشش کی اور 67 رنز کی اننگز کھیل گئے۔ محمد نبی ناکام رہے ایک رنز کر سکے۔ راشد خان 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اسٹریلیا نے کمال ایکسٹرا رنز دیے اور افغانستان کی اننگز میں 37 رنز فاضل دے دیے یہ اننگ کا تیسرا بڑا سکور بن گیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے بین ڈورشیز نے 3 ایڈم زمپا اور سپنسر جانسن نے 2 وکٹیں لیں۔