ابو ظہبی ۔کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2025 کا پہلا میچ افغانستان نے جیت لیا ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے بڑی شکست دی۔ یہ گروپ بی کا میچ تھا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ۔6 وکٹ پر 188 رنز بنائے۔صدیق اللہ عطال اوپنر جن کا پہلے اوور میں کیچ ڈراپ ہوا تھا ،وہ ہانگ کانگ پر بھاری پڑا ۔52 بال پر 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نبی نے 26 گیندوں پر 33 رنز کی اننگ کھیلی۔ عظمت اللہ عمر زائی فارم میں آگئے ۔21 بالز پہ 53 رنز کی بھاری اننگز کھیل گئے ۔پانچ چھکے لگائے۔ ہانگ کانگ کی جانب سے ایوش شکلا نے دو وکٹیں حاصل کیں اور شاہ نے بھی دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔جواب میں ہانگ کانگ کی اننگز شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ بابر حیات کے 39 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر بیٹنگ نہ کر سکا۔ ہانگ کانگ ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 94 رنز بنسکی۔افغانستان کی جانب سے فضل حق اور گلبدین نائب نے 2،2 وکٹیں لیں۔
