کابل،لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔افغانستان کا بڑا چھکا،یونس خان چیمپئنز ٹرافی کیلئے مینٹور مقرر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان کا ایک اور بڑا فیصلہ۔ پاکستان سے سابق لیجنڈری کرکٹر کو چیمپینزٹرافی کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ جوڑ دیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کو چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان نے اپنی ٹیم کا مینٹور مقرر کیا ہے۔ یہ ایک انتہائی بڑا فیصلہ ہے کہ پاکستان جہاں چیمپینز ٹرافی کھیلی جانی ہے اس ملک سے ایک ب نام لیا گیا ہے۔ تاکہ وہ اس کے کھلاڑیوں کو اس ملک کی پچز، کنڈیشنز ،موسم اور دیگر حوالوں سے گائیڈ لائن دے سکے ۔
ایسا کچھ اعلان پاکستان کی طرف سے ہونا چاہیئے تھا جو تا حال نہیں ہوا ۔آپ کو بتاتے چلیں 2023 کا ورلڈ کپ جو بھارت میں تھا تو افغانستان نے بھارت سے روندرا جدیجہ کی خدمات حاصل کی تھیں۔ اس کے نتیجے میں افغانستان نے ٹورنامنٹ میں بڑے اپ سیٹ کیے تھے جس میں پاکستان کے خلاف بھی کامیابی شامل تھی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کا یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔
چیمپئنز ٹرافی افغانستان میچ،پلیئرز سےبراہ راست بائیکاٹ کامطالبہ،برطانوی وزیر اعظم کارد عمل آگیا
پاکستان اور نیوٹرل مقام دبئی 19 فروری سے 9 مارچ تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ گروپ بی میں انگلینڈ اور افغانستان کے ساتھ جبکہ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش مدمقابل ہیں۔