ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ۔آسٹریلیا کی بیٹنگ کے بعد بائولنگ کے بلب بھی فیوز،پاکستان کی جیت،سیریز برابر کردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے سیریز کے دوسرے میچ میں انتہائی باوقار انداز میں 9وکٹ کی بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایڈیلیڈ اوول میں 1996 کے بعد 28 سالہ طویل گیپ کے بعد کینگروز کو عبرتناک شکست دی۔آسٹریلیا میں 2017 کے بعد آسٹریلیا کو 7 سال میں پہلی بار ون ڈے میچ ہرایا ہے۔
جمعہ کو سیریز کے دوسرے میچ میں 164 رنز کے تعاقب میں اوپنر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے وہ کام کیا جس کا آسٹریلینز تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ ایک موقع پر جوش ہیزل ووڈ مبارکباد دیتے نظر آئے ۔آسٹریلیا کا پیس اٹیک مکمل طور پر غیر موثر ہو گیا۔ پاکستان نے پہلی وکٹ کی شراکت میں بڑے اطمینان کے ساتھ 20.2 اورز میں 137 رنز بنائے۔ یہاں پر صائم ایوب جنہوں نے 71 بال پر 82 رنز بنا رکھے تھے۔ 6چھکے اور پانچ چوکے لگائے تھے، وہ ایڈم زمپا جو کہ سپنر ہیں ان کی بال پر ہیزل ووڈ کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ فوری بعد دوسرے اوپنر عبداللہ شفیق نے اپنی ہاف سنچری مکمل کی،یہ 14 ویں ون ڈے اننگ میں 5 ویں ففٹی تھی،وہ ایک سنچری بھی کرچکے ہیں۔ آسٹریلیا کے تمام بولرز مچل سٹارک ،جو ش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز یہ سب ناکام ہوئے ہیں۔ پیس اٹیک ایسی وکٹ پر جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کرآسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور اس کی پوری ٹیم کو 35 اوورز میں 163 رنز پرآؤٹ کر دیا،خود ناکام ہوگئے۔ عبداللہ شفیق 69 بالز پر 64رنز اور بابر اعظم 15پر ناٹ آئوٹ لوٹے۔بابر اعظم نے چھکا لگاکر پاکستان کو 26.3 اوورز میں 1 وکٹ پر 169 رنزکے ساتھ 9 وکٹ کی جیت دلوادی۔
اس سے قبل حارث رئوف پھر قہر بن گئے،آسٹریلیا دوسرے ون ڈے میں 163 پر آئوٹ،رضوان کے 6 کیچز۔پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشل میچ میں صرف 163 پر آئوٹ کردیا۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے دوسرے میچ میں حارث رئوف قہر بن کر برسے۔آسٹریلیا کی پوری بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیئے ہیں۔محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر 6 کیچز پکڑے۔
پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔21 رنزکے آغاز کے بعد آسٹریلیاایک موقع پر 13.2 اوور میں 2 وکٹ پر79 پر تھا اور یہ بہتر پوزیشن تھی لیکن چونکہ میتھیو شاٹ 19 اور جیک فریزر 13 کرکے شاہین آفریدی کا شکار ہوچکے تھے۔پہلے کا کیچ بابر اعظم نے لیا،فریزر ایل بی ہوگئے۔
اس کے بعد حارث رئوف شو شروع ہوا۔انہوں نے آتے ہی آصٹریلین کیمپ کو تباہ کردیا،مسلسل 5 وکٹیں لیں لیکن ان سے قبل ایک کام ہوا،جب 79 کے مجموعی اسکور پرجوس انگلس کو حارث رئوف نے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔لبوشین حارث رئوف اور رضوان کی جمع کا شکار ہوئے۔وہ 6 کرسکے۔101 پر سٹیون سمتھ آسٹریلیا کا 5 واں نقصان تھا۔وہ35 رنزبناکر محمد حسنین اور رضوان کا شکار ہوئے،لبوشین مسلسل دوسری بار حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔گلین میکسویل 16 رنزبناکر حارث رئوف کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ایرون ہارڈی 14 کرسکے۔کپتان پیٹ کمنز 13 رنزکے بعد حارث رضوان کا مجموعہ بنے۔130 کے ٹوٹل اسکور پر مچل سٹارک1 رن بناکر ،نسیم شاہ کا نشانہ بنے اورآسٹریلیا نے 10 ویں وکٹ پر 17 رنزکا اضافہ کیا۔ایڈم زمپا نے 18 رنزبنائے لیکن اس دوران رضوان نے ان کا کیچ چھوڑا۔
پاکستانی ٹیم اور رضوان کے بارے میں کوچ گلیسپی کے انکشافات
آسٹریلیا کی ٹیم35 اوورز کے کھیل میں صرف 163 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔شاہین آفریدی نے 8 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں لیکن حارث رئوف اصل ہیرو تھے جو8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 آئوٹ کرگئے،نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ لی۔پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنزکا ہدف ملا ہے۔سیریز برابری کا موقع ہے۔فیصلہ کن ون ڈے میچ اتوار 10 نومبر کو پرتھ میں ہوگا۔
ایڈیلیڈ ون ڈے میں دلچسپ ڈرامہ،ایڈم زمپا کے کہنے پر رضوان نے ریویو لیا،قہقہے،ریکارڈ بچ گیا
حارث رئوف پھر قہر بن گئے،آسٹریلیا دوسرے ون ڈے میں 163 پر آئوٹ،رضوان کے 6 کیچز