سڈنی۔کرک اگین
بابر اعظم کے بعد مزید 3 بڑے نام بگ بیش میں ہاتھوں ہاتھ فروخت
پاکستان کے تین بڑے نام آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ڈرافٹنگ میں پلاٹینیم کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں سلیکٹ کر لیے گئے ہیں۔
ان میں شاہین شاہ آفریدی ،محمد رضوان اور حارث رؤف شامل ہیں۔ اس ڈرافٹ سے قبل بابرعظم کو پہلے ہی حاصل کر لیا گیا تھا۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو برسبین ہیٹ نے لیا ہے اور محمد رضوان کو میلبرن رہنی گیڈزنے اٹھا لیا ہے اور میلبرن سٹار نے حارٹ رؤف کو ریٹین رکھا ہے پلاٹینیم کیٹگری میں۔ دیگر کھلاڑیوں کی خرید و فروخت بھی جاری ہے۔