کینڈی،کرک اگین رپورٹ
تھکاوٹ،کھچائو،22 گھنٹے میں میچ ،سفر کے بعدپاکستان ٹیم بھارت کے پاس کینڈی پہنچ گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینڈی پہنچ گئی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک میچ کے ختم ہونے کے 5 گھنٹے بعد ملتان ایئرپورٹ۔وہاں سے چارٹرڈ فلائٹ پر سری لنکا کے شہر کولمبو اور وہاں سے بس پر کینڈی اپنے ہوٹل۔یوں گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان ہوٹل سے جب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی جانب گئی تھی تو قریب 12 بجے دوپہر کا وقت تھا۔اس طرح 22 گھنٹے کا مسلسل سفر،میچ اور پھر سفر۔اس سب کے بعد ایشیا کپ 23 کے بڑے معرکہ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم روایتی حریف بھارتی ٹیم کے برابر آکھڑی ہوئی ہے۔متعدد پلیئرز تھکے ہوئے لگے ہیں۔کھلاڑی کم ٓٓرام کے باعث کھچے چہروں کے ساتھ کینڈی پہنچے ہیں،متعدد پلیئرزکے بال بھی بکھرے تھے۔
بھارتی ٹیم کی کینڈی ہوٹل سے بابر اور شاہین پرنگاہیں مرکوز،میچ دیکھا،تعریفیں
اس وقت بھارتی ٹیم بھی کینڈی میں موجود ہے۔وہ وہاں کل پہنچی تھی۔دونوں ٹیمیں اس وقت ہوٹل میں ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم آج پریکٹس کرے گی ،پاکستانی ٹیم آج آرام کرے گی۔
ایشیا کپ 23 میں آج کینڈی میں ہی سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میشچ ہے۔کل یکم ستمبر جمعہ کو آرام کا دن ہوگا۔اس روز پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا ٹریننگ کیمپ شیڈول ہے۔
ہفتہ 2 ستمبر کو دونوں ٹیمیں گروپ اے کا میچ کھیلیں گی۔کینڈی میں اس روز بارش کی پیش گوئی بھی ہے۔میچ ہفتہ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔