| | | | | | | |

بھارتی ٹیم کی کینڈی ہوٹل سے بابر اور شاہین پرنگاہیں مرکوز،میچ دیکھا،تعریفیں

کینڈی،ملتان:کرک اگین رپورٹ

بھارتی ٹیم کی کینڈی ہوٹل سے بابر اور شاہین پرنگاہیں مرکوز،میچ دیکھا،تعریفیں۔بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کو ہوٹل میں بیٹھ کر لائیو دیکھا۔آج صبح سری لنکا پہنچنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم نے کینڈی میں ہوٹل کا رخ کیا اور وہاں پہنچ کر پاکستان اور نیپال کا میچ دیکھنا شروع کیا جو اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری تھا۔بھارتی پلیئرز نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کی اننگ کو بغور دیکھا،اکثر پلیئرز ان کی بیٹنگ کو پسند کرتے ہیں۔

بابر اعظم کی ون ڈے سنچری،پاکستان کیلئے سب سے بڑے ریکارڈ کے قریب

یہی نہیں بلکہ بھارتی پلیئرز نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ابتدائی اسپیلز کو بھی دیکھا،صرف اس لئے کہ ان کے لئے پاکستانی شاہین کا پہلا سپیل ہمیشہ مشکل کھڑی کرتا ہے اور کپتان روہت شرما سمیت متعدد کھلاڑی شکار ہوجایا کرتےہیں۔اس کی مثالیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں دیکھی گئی ہیں۔

ایشیا کپ،رضوان کی حماقت،بہت مضحکہ خیز رن آئوٹ،بابر نے کیپ اتارماری،آرتھر اور انضمام ناراض

بھارت ایشیا کپ کے 16 ویں ایڈیشن میں اپنی مہم کا آغاز 2 ستمبر کو پاکستان کے خلاف کینڈی کے میچ سے کرے گا۔پاکستان  اسکواڈ بھارت کے خلاف گروپ اے کے دوسرے میچ کے لیے  جمعرات31 اگست  کی صبح کینڈی کے لئے روانہ ہوگا۔ٹیم صبح 3 بجے چارٹرڈ فلائٹ سے کولمبو کے لیے روانہ ہوگی۔ کولمبو پہنچنے کے بعد پاکستانی پلیئرز بس کے ذریعے کینڈی جائیں گے۔جمعہ کو پاکستانی کھلاڑی پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک ٹریننگ کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *