| | |

دوسرا ون ڈے,سنسنی خیزجنگ میں بھارت پھر فاتح

 

پورٹ آف سپن،کرک اگین رپوٹ

ایک اور ڈرامہ،ایک اور سنسنی خیز میچ،انجام ویسٹ انڈیز کی شکست،بھارت نے 3 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ سخت اور ڈرامائی مقابلہ کے بعد 2 وکٹ سے جیت لیا،فیصلہ 2بالز قبل اس وقت ہوا جب بھارت کو 3 بالز پر 6 رنز کی ضروت تھی۔اکسر پٹیل نے چھکا لگا کر جیت ممکن بنائی ۔وہ 35 بالز پر 5 چھکوں کی مدد سے 65 رنز پر ناٹ آؤٹ آئے ۔بھارت نے 312 رنز کا ہدف 8 وکٹ پر پورا کرکے سیریز میں  فیصلہ کن برتری لے لی۔

 

بھارت نے 312 رنزکے ہدف کاتعاقب شروع کیاتو اسے شروع میں مشکلات  پیش آئیں۔79 اسکور تک جاتے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ان میں شکھر دھون 13،شبمان گل 43 اورسوریا کمار یادھیو 9 شامل ہیں۔چوتھی وکٹ پرسری یاس ایئر اور سنجو سامسن نےا سکور 178 تک پہنچادیا،یہاں شری یاس ایئر63 رنزبناکر پویلین لوٹے،بنیادی طور پر  سامسن بدقسمت رہے اور54 رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے۔اس وقت بھارت 205 رنزپر 5 وکٹ کھوچکاتھا۔اس کے بعد دیپک ہدا اور اکسر پٹیل نے چھٹی وکٹ پر اپنی ٹیم کو اچھا سہارا دیا۔اگلی 32 بالز پر 50 رنزکی شراکت قائم کرکے میچ آسان کیا۔بھارت کو اب 36  بالز پر56 رنزدرکار تھے۔

ویسٹ انڈیز نے 256 کے مجموعہ پر دیپک ہدا کو شکار کیا،وہ 33 رنزبناکر گئے لیکن بھارت پھر بھی پرامیدا تھا،یہی وجہ ہے کہ اسے آخری 24 بالز پر پر 32 رنزدرکار تھے،اگر چہ اس دوران شردول ٹھاکر 3 رنزکرکے گئے تو یہ 7 واں نقصان تھا۔

بھارت کو 49 ویں اوور میں 8 واں نقصان بھی ہوگیا۔اکسر پٹیل ویسٹ انڈیز کے لئے بڑی رکاوٹ بن گئے۔

اس سےقبل ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ پر 311 اسکور کئے،اہم بات یہ تھی کہ 100 واں میچ کھیلنے والے شائی ہوپ نے سنچری اسکور کی۔اس اننگ کی مکمل تفصیلات کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔

ویسٹ انڈیز کاٹرپل سنچری کا ٹرکا،بھارت کا اب امتحان

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *