کراچی ۔کرک اگین رپورٹ ۔ راولپنڈی کی چھٹی شکست ،حیدر آباد کی ٹیبل پر چوتھی پوزیشن بن گئی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ
پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز کے نام کے ساتھ ناکامی کا لفظ لگتا ہے جیسے اس سیزن میں ہمیشہ کے لیے جڑ گیا ہے۔ مسلسل چھٹی شکست۔ رضوان کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم کے لیے ایونٹ میں اب رہنا ناممکن حد تک مشکل ہو گیا ہے۔ فائنل فور ریس سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔ادھر حیدرآباد کنگز مین نے ابتدائی 4 میچ ہارنے کے بعد مسلسل تیسری جیت اپنے نام کر کے 6 پوائنٹس کر لیے ہیں۔ٹیبل پر چوتھی پوزیشن بنالی۔
نیشنل بینک ایرینا کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے اس میچ میں حیدرآباد کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور محمد رضوان کی ٹیم راولپنڈی پنڈیز 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 121 رنز بنا سکی۔سام بلنگز 26 اور یاسر خان کے 24 رنز نمایاں تھے۔ محمد رضوان 16 بالز پر 15 رنز بنا کر اؤٹ ہوئے اور اپنی ناکام فارم پر مایوس دکھائی دیے۔پیسرز محمد علی نے 21 اور حنین شاہ نے 18 رنز دے کر تین تین کھلاڑیوں کو اؤٹ کیا۔
جواب میں حیدرآباد کنگز مین کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ تھا۔ 29 رنز تک اس کے بھی تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے۔معاذ صداقت چار صائم ایوب 15 اور عثمان خان صفر پر گئے۔کوشال پریرا نے کپتان مارنس لبوشین کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 68 کے ٹوٹل پر کپتان مارنس لبوشین بھی آؤٹ ہو گئے۔21 بالز پر 35 رنز کر گئے۔
ملتان سلطانز کو 69 کے سکور پر ایک اور بڑی کامیابی اس وقت ملی جب خطرناک بیٹر گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔خوشیاں عارضی رہیں۔کوشال پریرا اور عرفان خان نے 14 اوورز میں سکور 100 کردیا۔
کنگز مین نے ہدف 16.3اوورز میں 5 وکٹ پر پورا کرکے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔عرفان خان نیازی 34 اور پریرا 32 پر ناقابل شکست لوٹے۔آصف آفریدی نے 2،محمد عامر اور بین سیئرز نے ایک ایک وکٹ لی۔
اس جیت کے ساتھ حیدرآباد کنگز میں 7 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ کراچی کنگز سے بھی آگے نکل کر چوتھی پوزیشن پر آگئی ۔کراچی کا نیٹ رن ریٹ خراب ہے۔
