کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 11،پشاور زلمی کا پلے آف کنفرم،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی ہارگئے۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی پشاور زلمی کی ٹیم کا پی ایس ایل میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز آج بھی برقرار رکھا ہے۔اپنے 7 ویں میچ میں بھی ناقابل شکست کا اعزاز برقرار رکھا ہے اور یوں اب وہ 13 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں کنفرم ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔گیلڈی ایٹرز کو 8 وکٹ کی بڑی شکست دی۔
نیشنل بنک ایرینا میں پشاور زلمی نے آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو وکٹوں سے ہرادیا ہے۔بابر اعظم ایک بار پھر ففٹی پلس اننگ کھیل گئے۔بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کیا۔گلیڈی ایٹرز ٹیم20 ویں اوور کی آخری گیند پر 156 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔حسن نواز 37 اور ریلی روسو 26 کے ساتھ نمایاں رہے۔سفیان مقیم نے 25 اور محمد باسط نے 36 رنز دے کر 3۔3 وکٹیں لیں۔
جواب میں پشاور زلمی9 اوورز سے بھی کم میں 84 رنزکا عمدہ آغاز لیا۔یہاں محمد حارث28 بالز پر 35 کرکے گئے۔بابر اعظم کی فارم بحالی ٹریک پر آگئی۔انہوں نے ایک اور ہاف سنچری مکمل کی۔کوشال مینڈس نے 21رنز بنائے۔وہ جب آئوٹ ہوئے تو زلمی کا سکور 2 وکٹ پر 124 تھا۔
پشاور زلمی نے ہدف 18.3اوورز میں 2 وکٹ پر پورا کرکے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔بابر اعظم 51 بالز پر 71 رنز کرکے ناٹ آئوٹ رہے۔10 چوکے لگائے۔سعود شکیل اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔
پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل
پشاور زلمی7 میچز میں 13پوائنٹس۔پہلی پوزیشن
ملتان سلطانز،6 میچز میں 8 پوائنٹس،دوسری پوزیشن
اسلام آباد یونائیٹڈ،6 میچز میں 7 پوائنٹس،تیسری پوزیشن
کراچی کنگز،5 میچز میں 6 پوائنٹس۔چوتھی پوزیشن
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز6 میچز میں 4 پوائنٹس۔5 ویں پوزیشن
حیدر آباد کنگز6 میچز میں 4پوائنٹس،6 ویں پوزیشن
لاہور قلندرز،5 میچز میں 4 پوائنٹس 7 ویں پوزیشن
راولپنڈیز،5 میچز میں صفر پوائنٹ۔8 ویں پوزیشن
پی ایس ایل 11 کا ڈبل ہیڈر دن
جمعرات 16اپریل۔حیدر آباد بمقابلہ راولپنڈیز۔اڑھائی بجے
جمعرات۔16 اپریل۔کراچی کنگگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ۔شام 7 بجے
