کراچی۔کرک اگین رپورٹ۔کراچی کنگز کو بڑی شکست،اسلام آباد یونائیٹڈ ملتان سے بھی اوپر۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ کراچی کنگز کو بڑا دھجکا ۔اسلام آباد یونائٹڈ سے ایک بڑی شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اس کے لیے مزید مشکلات میں اضافہ ہوا۔ ایک میچ قبل حیدراباد کنگز مین نے کراچی کو پیچھے چھوڑا تھا اور اب کراچی کے پاس موقع تھا کہ وہ اسلام اباد کو ہراکر واپس اوپر آتا لیکن وہ وکٹوں سے ہار گیا۔ نتیجے میں اب پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے اور ملتان سلطانز کو تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔ پشاور زلمی بدستور نمبر ون اور حیدرآباد کنگز مین چوتھے نمبر پر ہے۔ کراچی کنگز شکست کے بعد اگرچہ ابھی بھی پانچویں نمبر پر ہے لیکن حالات تیزی کے ساتھ خراب ہیں۔ گلیڈی ایٹرزکا چھٹا نمبر ہے۔
نیشنل بینک ایرینا میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے 25 ویں میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائٹڈ نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور یہ فیصلہ یوں درست ہوا کہ کراچی کنگز کی ٹیم 20 اوورز کے کھیل میں 6 وکٹ پر صرف 150 رنز بنا سکی۔ اوپنرسعد بیگ 6 رنز بنا کے اگرچہ جلدی آؤٹ ہوئے لیکن کراچی کنگز کو دوسری وکٹ پر 69 رنز تک لے گئے جیسن رائے اور ریزا ہیند رکس۔ یہاں جیسن رائے 27 بالوں پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو نئے آنے والے سلمان علی آغا ایک اوور پورا کھیل گئے اور صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اعظم خان نے سنبھالنے کی کوشش کی اور کافی حد تک وہ اچھا کھیل رہے تھے لیکن اوپر تلے آؤٹ ہوئے ۔اعظم خان 34 کر گئے اس کے ساتھ ساتھ خوش دل شاہ 2،معین علی جو کہ کپتانی کر رہے تھے 8 پر گئے۔ ریزا ہینڈرکس نے 44 بالوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ چار چوکے تھے۔ اچھا حیرت انگیز طور پر کراچی کنگز کی اننگز میں دو چھکے جیسن رائے نے لگائے ۔ایک اعظم خان نے اور ایک معین علی نے تو ٹوٹل چار چھکے تھے اور 11 صرف چوکے تھے۔ اسی وجہ سے 150 سکور ہی بن سکا ۔اسلام اباد یونائٹڈ کے عماد وسیم کو چار اوور میں 36 رنز پڑے۔ کوئی وکٹ نہ لے سکے لیکن ریچرڈ گلیسن نے چار اوور میں 22 رنز دے کے دو کھلاڑی آؤٹ کیے اور شاداب خان نے بھی اچھی باؤلنگ کی۔ چار اوور میں 28 رنز کے عوض دو کھلاڑی آؤٹ کیے ۔فہیم اشرف اور محمد حسنین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے بڑا با اعتماد آغاز کیا۔ ڈیوون کونوے اور سمیر منہاس نے کیا اوپننگ سٹینڈ دیا اور ان دونوں بیٹرز نے 10 اوورز میں 93 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ یہیں پر پہلی وکٹ گری ،جب سمیر منہاس معین علی کی گیند پر سٹمپ ہو گئے۔ انہوں نے 36 گیندوں پر 58 رنز بنائے ۔نئے بیٹر ائے محمد کھیلتے گئے سکور بڑھتا گیا۔کراچی کی دوسری وکٹ110 پر گری،جب محمد فائق 5 کرکے گئے۔شاداب خان آئے اور سکور آگے بڑھایا۔دونوں ٹیم کو وکٹ سے جتواکر باہر آئے۔یونائیٹڈ نے ہدف 16 اوورز میں 153 رنز بکار صرف 2 وکٹ پر پورا کیا۔شاداب خان16 بالز پر 31 اور ڈیوون کونوے 36بالز پر 53 رنز پر ناٹ آئوٹ لوٹے۔حسن علی اور معین علی ایک ایک وکٹ لے سکے۔
راولپنڈی کی چھٹی شکست ،حیدر آباد کی ٹیبل پر چوتھی پوزیشن بن گئی
اس سے قبل دن کے میچ میں حیدر آباد کنگز مین کو ہراکر ٹیبل پر چوتھی پوزشین بنائی۔راولپنڈیز کو مسلسل چھٹی شکست ہوگئی۔
پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل
پشاور زلمی7 میچز میں 13پوائنٹس۔پہلی پوزیشن
اسلام آباد یونائیٹڈ،7 میچز میں9 پوائنٹس، دوسری پوزیشن
ملتان سلطانز،6 میچز میں 8 پوائنٹس،تیسری پوزیشن
حیدر آباد کنگز7 میچز میں 6پوائنٹس۔چوتھی پوزیشن
کراچی کنگز،6 میچز میں 6 پوائنٹس۔ 5ویں پوزیشن
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز6 میچز میں 4 پوائنٹس۔6 ویں پوزیشن
لاہور قلندرز،5 میچز میں 4 پوائنٹس 7 ویں پوزیشن
راولپنڈیز،6 میچز میں صفر پوائنٹ۔8 ویں پوزیشن
پی ایس ایل 11 کا اگلا میچ
جمعہ.17 اپریل۔لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔کراچی
